مجلس عاملہ کااجلاس:پریس کلب کے شمالی علاقہ جات کے تفریحی اورمطالعاتی دورے کی منظوری

رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)رحیم یارخان مجلس عاملہ کااجلاس زیرصدارت صدرراؤمحمدنعمان اسلم منعقدہوا، تلاوت کلام پاک کی سعادت محمدصادق ضیاء جبکہ نعت رسول مقبولؐ کی سعادت چوہدری محمدشہبازنے حاصل کی۔

اجلاس میں ممبران پریس کلب کے شمالی علاقہ جات کے تفریحی اورمطالعاتی دورے کی منظوری دی گئی، دورے کے لیے روانگی 20سے 25اگست تک ہوگی جبکہ جانے کے خواہش مندممبران 15اگست شام 8بجے تک اندراج کرواسکیں گے،دورے پرجانے والے ممبران کے لیے کروناویکسین سرٹیفکیٹ ہوناضروری ہوگا،
اجلاس میں سابق صدرپریس کلب کے دیے گئے سال 2020ء کے حساب پرعدم اطمینان کاظہارکرتے ہوئے انہیں سابقہ دورمیں کیے گئے معاہدے کی صورت میں 5لاکھ 90ہزاراورجنوری فروری کی رقم2لاکھ 40ہزاروصول کرکے رسیددینے پربدستورمعطل رکھنے اور7روزمیں رقم اداکرنے کاپابندکیاگیاہے،

پریس کلب کے دیگرقانونی امورپرانکوائری کے لیے سینئرنائب صدرجاویداقبال چوہدری، محمدطارق گوندل اورنذرعباس رندپرمشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی،

اجلاس میں ممبرپریس کلب راناشہزاداحمدکی ممبرشپ دوسرے قومی اخبارپرمنتقل کردی گئی، ایسوسی ایٹ ممبرسکندزمان کی درخواست پرغورکے بعدانہیں مستقل ممبرشپ دے دی گئی،

ممبرایگزیکٹوچوہدری محمدشہبازکی طرف سے پریس کلب کے کانفرنس روم میں نئی الماری، قرآن مجید،جائے نمازاورچارجنربینک کاتحفہ دینے پرانہیں خراج تحسین پیش کیاگیا،

اجلاس میں صدرراؤمحمدنعمان اسلم اورجنرل سیکرٹری جی ایم حیدرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کابینہ کوتین ماہ قبل کام کرنے کاموقع ملا،اس قلیل عرصے میں پریس کلب کی تعمیروترقی اورفلاح وبہبودکے لیے شب وروزایک کیا،

ممبران کی عزت نفس اوروقارمیں اضافہ کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، انشاء اللہ جلدپریس کلب میں سی سی ٹی وی کیمرے اوربہترین کنٹین کابھی قیام عمل میں لایاجارہاہے،

صحافیوں کے لیے تربیتی ورکشاپس کے انعقادکے ساتھ ساتھ آئندہ ماہ انٹرنیشنل سطح کی ورکشاپ کرائی جائے گی،

اجلاس کے آخرمیں ممبرپریس کلب میاں شوکت جاویدکے والداور شہبازعلی کی والدہ کی وفات پرفاتحہ خوانی اورسابق صدرحبیب احمدملک کی صحت یابی کے لیے دعاکی گئی۔

اس موقع پرسینئرنائب صدرجاویداقبال چوہدری،فنانس سیکرٹری محمدصادق ضیاء،سیکرٹری انفارمیشن صدیق بلوچ،جوائنٹ سیکرٹری نذرعباس رند،ممبران طارق محمودچوہدری، چوہدری شہبازاحمد،چوہدری طارق گوندل، محمدسہیل پاشا،بشیراحمدچوہدری، جام شبیراحمداورخالدجمیل موجودتھے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button