پرنسپل شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال ڈسٹرکٹ پریس کلب کادورہ

رحیم یارخان:پرنسپل شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال پروفیسرڈاکٹرمحمدسلیم لغاری، ایم ایس ڈاکٹرآغاتوحیداحمد، میڈیافوکل پرسن پروفیسرڈاکٹرعلی برہان مصطفیٰ، ڈی ایم ایس جنرل ڈاکٹرراناالیاس احمدکاڈسٹرکٹ پریس کلب کادورہ،

آتشزدگی کے باعث ہونے والے نقصانات کاجائزہ لیااورصدرڈسٹرکٹ پریس کلب جاویداقبال چوہدری ان کی کابینہ اورممبران پریس کلب سے افسوس کرتے ہوئے اظہاریکجہتی کیا

اس موقع پرپرنسپل پروفیسرڈاکٹرمحمدسلیم لغاری اورایم ایس ڈاکٹرآغاتوحیداحمدنے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان مثبت اورتعمیری صحافت کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کے لیے برسرپیکارہے آتشزدگی سے ہونے والے نقصان پرگہراافسوس ہے

اس سلسلہ میں ذاتی حیثیت سے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی تزین وآرائش کے لیے جوممکن ہوسکاتعاون کررہے ہیں

انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب اورشیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال کے مثالی تعلقات ہیں ان کومزیدبہتربنانے کے لیے صدرجاویداقبال چوہدری سے باہمی تعاون جاری رہے گا

شیخ زیدہسپتال میں ممبران ڈسٹرکٹ پریس کلب کے علاج ومعالجہ کے لیے خصوصی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے شیخ زیدہسپتال فیزٹوکی تکمیل کے لیے ہرممکن کوششیں جاری ہیں اس بڑے اوراہم منصوبے میں شفافیت کویقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں

شیخ زیدہسپتال میں ڈاکٹرزکی کمی کوپوراکرنے کے لیے ایم اوزبھرتی کیے گئے ہیں اس وقت ہسپتال میں ڈاکٹرزاورادویات کی کوئی کمی نہیں ہے شہریوں کوعلاج معالجے کی ہرممکن سہولیات کے لیے کوئی کسراٹھانہیں رکھی گئی۔

اس موقع پرصدرڈسٹرکٹ پریس کلب جاویداقبال چوہدری نے پرنسپل پروفیسرڈاکٹرمحمدسلیم لغاری، ایم ایس ڈاکٹرآغاتوحیداحمد، ڈاکٹرعلی برہان مصطفیٰ اورڈاکٹرراناالیاس احمدکاڈسٹرکٹ پریس کلب میں آتشزدگی پرہونے والے نقصان پراظہارافسوس کیااوریکجہتی کرتے ہوئے تعاون کرنے پرشکریہ اداکیا

اس موقع پرسینئرنائب صدرفاروق احمدسندھو، نائب صدرراناوسیم ممتاز، فنانس سیکرٹری انوارالحق، سیکرٹری انفارمیشن محمدسلیم چشتی ودیگرعہدیداران وممبران کی ایک کثیرتعدادموجودتھی۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button