حکومت پنجاب ہسپتالوں میں 140 سیٹوں پر حکماء کی تعیناتی کرئے

رحیم یارخان: حکومت پنجاب ہسپتالوں میں 140 سیٹوں پر حکماء کی تعیناتی کرئے’ عوام کو روائتی طریقہ طب یونانی سے علاج معالجہ کی سہولیات میسر ہو سکیں’ ہسپتالوں میں حکومت پنجاب کی جانب سے اطباء کی سیٹیں ختم کرنے کی سمری کو نا منظور کرتے ہیں’

ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر طبی الائنس حکیم راحت نسیم چوہدری۔ نے پاکستان ایسوسی ایشن فارایسٹرن میڈیسن اور ہمدرد دواخانہ نہر کنارہ رحیم یار خان کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں صحت کے حوالے سے کافی پیچیدگیاں بڑھ رہی ہیں

جس کی وجہ مختلف قسم کی جان لیوا خطرناک بیماریاں ہیں صحت کے مسلہ حل کرنے کے لیے تمام طریقہ ہائے علاج سے یکساں استفادہ کیاجائے اب تو ترقی یافتہ ممالک بھی بیماریوں کے علاج کے لیے صدیوں پرانے طب یونانی طریقہ علاج کو جدید طریقہ علاج کے ساتھ شامل کرنے پر زور دے رہے ہیں

طب کا مقدمہ پاکستان سے شروع ہو کر اب ساری دنیا میں موضوع فکر وتحقیق ہے پاکستان میں ترقی طب نہ ہونے کی وجہ سے طب کی تعلیم زوال کا سبب ہے طب کی تعلیم و تحقیق عالمی معیار کے مطابق ہونی چاہیے

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ شہید حکیم محمد سعید کی کاوشوں سے طب کی تعلیم و تحقیق عالمی معیار کے مطابق دینے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے

جس میں مزید بہتری کے لیے حکومت کو چاہیے کہ اپنا کلیدی کردار ادا کرئے’ کیونکہ دنیا بھر میں پھر نباتات سے علاج کا رجحان بڑھ رہا ہے جس سے طب کا بنیادی نظریہ پھر سے زندہ ہو رہا ہے

اس لیے حکومت کو طب کی تعلیم و تحقیق کے لیے خصوصی اقدامات کرنے پر بھر پور توجہ دینی چاہیے۔ پریس کانفرنس میں ضلع کی نامور حکماء جن میں حکیم عبد الرحیم ہاشمی’ حکیم امجد امین’ حکیم طارق محمود اور حکیم فضل آمین بھی شامل تھے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button