ڈسٹرکٹ پریس کلب میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگائے گئے

رحیم یارخان:فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن(ایف جی آرایف)جماعت اسلامی کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگائے گئے،

صدرڈسٹرکٹ پریس کلب راؤنعمان اسلم، جنرل سیکرٹری جی ایم حیدرنے مل کرپودے لگائے،اس موقع پرراؤنعمان اسلم اورجی ایم حیدرنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، جس کے اثرات مدتوں برقرار رہتے ہیں،
معاشرے کے ہرفردکو شجر کاری مہم میں حصہ لے کر قومی ذمہ داری کوبھرپورطریقہ سے نبھاناچاہیے،زیادہ سے زیادہ شجرکاری کر کے آئندہ آنے والی نسل کے مستقبل کو محفوظ اوربہتربنایاجاسکتا ہے،
درخت خوددھوپ جھیلتے ہیں اوردوسروں کوسایہ فراہم کرتے ہیں ہم مل کرڈسٹرکٹ پریس کلب میں زیادہ زیادہ پودے لگائیں گے تاکہ ماحول مزیدسرسبزوشاداب ہوسکے،
اس موقع پرطاہراکرم عطاری نگران کابینہ دعوت اسلامی نے کہاکہ مرکزی امیردعوت اسلامی مولانالیاس قادری کی ہدایت پرملک بھرمیں 30اگست تک 26لاکھ پودے لگائے جائیں گے اوررحیم یارخان میں 32ہزارپودے لگائے جائیں گے،
انہوں نے کہاکہ رحیم یارخان کوگرین سٹی اورپاکستان کوگرین پاکستان بنائیں گے، اس موقع پرممبرپریس کلب حافظ فلک شیرسندھو، ارسلان شوکت مہاندرہ، چوہدری حفیظ،جے یو پی کے چوہدری محمدریاض نوری، حاجی اشفاق عطاری ناظم مدرستہ المدینہ سیدغلام اکبرشاہ، قربان عطاری، فخرالدین عطاری، شہزادعطاری ودیگرموجودتھے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button