گھربیٹھے سلیکٹ ہونے والی مرکزی انجمن تاجران نےجمہوری روایات کی دھجیاں بکھیردیں،

رحیم یارخان:گھربیٹھے سلیکٹ ہونے والی مرکزی انجمن تاجران نے ذیلی تنظیموں میں بھی آئینی،روایتی اورجمہوری روایات کی دھجیاں بکھیردیں،
تاجران کے سیاسی مسائل حل کرنے کے بجائے دھڑوں میں تقسیم کرنے کاعمل قابل مذمت ہے،انجمن تاجران صادق بازارکوانتخابی عمل سے گزارے بغیرمن پسندافرادکوسلیکٹ کیاگیا، پہلے دن سے مرکزی انجمن تاجران کوآگاہ کیاگیا،
لیکن اس غیرآئینی اورغیراخلاقی طریقے سے منتخب ہونے والے انجمن تاجران کے ضلعی صدرعبدالرؤف مختار،دوگروپوں کی صلح کرانے کی بجائے ہمیں لولی پاپ دیتے رہے،

مسائل کے حل کے لیے ایم پی اے وصوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمدشفیق اورانجمن تاجران کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری انواراحمدنجمی کے پاس بھی گئے، جنہوں نے ہماراموقف درست قراردیا،

لیکن شہرکے اہم ترین بازارکے تاجران کے درمیان سیاسی اختلاف کوختم کروانے میں ناکام رہے۔ ان خیالات کااظہارانجمن تاجران نیوصادق بازارفرینڈزگروپ کے صدرمیاں محمدعظیم،جنرل سیکرٹری رانامحمدامجد، راناعبیدالرحمٰن طارق نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدرمیاں محمدعظیم اورجنرل سیکرٹری رانامحمدامجدنے کہاکہ ہم امن پسندلوگ ہیں اورماحول کوخراب کرنانہیں چاہتے مگرمرکزی انجمن تاجران کے صدراورجنرل سیکرٹری کادوہرے معیارکی بھرپورمذمت کرتے ہیں

جنہوں نے تاجربرادری کودوحصوں میں تقسیم کرنے اپنے مقاصدحاصل کرنے کی مذموم کوشش کی، انہوں نے پاکستان بھرکی تاجرتنظیموں، مرکزی انجمن تاجران کے اعلیٰ عہدیداران سے مطالبہ کیاکہ وہ انجمن تاجران کے صاف اورشفاف الیکشن پریقین رکھتے ہیں،

ہمارانمائندہ کوئی صنعتکارنہیں ہوناچاہیے جس کودکانوں کے تاجروں کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہ ہوبلکہ ہمارانمائندہ وہ ہوناچاہیے جوشٹراٹھانے والے تاجروں کے مسائل سے کوحل کراناجانتاہو،

انہوں نے کہاکہ اگرمرکزی انجمن تاجران نیوصادق بازارکے تاجروں کے درمیان جاری تناؤکوختم نہیں کراسکتی تومستعفی ہوجائے، اس موقع پرسرپرست اعلیٰ حافظ محمدریاض،شیخ محمدامین،شیخ نوخیزاورثاقب مشتاق،رانامحمدعظیم، ملک علیم،رانامحمدندیم،شیخ ظفر،محمدشکیل،راناشعیب،شیخ انور،تصورشاہ،ناصرکھوکھر،چوہدری محمدسعید،محمدنعمان،شکیل خان، افضل انصاری سمیت درجنوں تاجرموجودتھے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button