کیبل آپریٹر میڈیا انڈسٹری میں ریڑہ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں,لالا اسد پٹھان
سکھر(پریس کلب)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی رہنمالالہ اسد پٹھان کی جانب سے کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ ) کے نومنتخب عہدے داروں کے اعزاز میں سکھر پریس کلب میں ظہرانہ دیا گیا ،
تقریب میں کیپ کے نومنتخب چیئرمین عرفان کھوسہ ، سکھر پریس کلب کے صدر نصر اللہ وسیر ، ایس یو جے کے صدر سلیم سہتو سمیت صحافی رہنماﺅں اورخیرپور،ڈہرکی،پنو عاقل،گھوٹکی،رانی پور روہڑی،نو شہرو فیروز و دیگر علاقوں سے کیبل آپریٹربھی موجود تھے,
تقریب میں پی ایف یو جے کے مرکزی رہنما لالہ اسد پٹھان و دیگر صحافی رہنماﺅں کی جانب سے کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن پاکستان ( رجسٹرڈ ) کا چیئرمین منتخب ہونے پر عرفان علی کھوسہ کو مبارکباد پیش کی گئی اور انہیں پھولوں کا ہار پہنائے گئے ,
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے مرکزی رہنما لالہ اسد پٹھان کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹر میڈیا انڈسٹری میں ریڑہ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں
کیبل آپریٹر اور صحافتی شعبہ ایک دوسرے کیلئے کڑی ہیں ، ان کے درپیش مسائل کیلئے صحافی برادری انکے ساتھ کھڑی ہے اور انکے حقوق کیلئے آواز بلند کرینگے ،
ہم امید کرتے ہیں کے کیپ کے نومنتخب چیئرمین شہری علاقوں سمیت دیہی علاقوںکے کیبل آپریٹر کو دریش مشکلات سے نجات دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے اس موقع پر کیپ کے نومنتخب چیئرمین عرفان علی کھوسہ نے صحافی رہنماﺅں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔