رحیم یارخان:کارڈیلرزایسوسی ایشن کے وفد کی نومنتخب باڈی کو مبارک باد

رحیم یارخان:کارڈیلرزایسوسی ایشن کے وفدکی راؤشعیب اسلم کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پریس کلب آمد، صدرراؤنعمان اسلم، جنرل سیکرٹری جی ایم حیدراورکابینہ کومبارک باددی،

پھولوں کے ہارپہنائے اورگلدستے پیش کیے، راؤشعیب اسلم ودیگرعہدیداران نے کہاکہ صدرپریس کلب راؤنعمان اسلم، جنرل سیکرٹری جی ایم حیدراورایگزیکٹوباڈی کے تمام ممبران بہترین شخصیت اورشہرت کے حامل ہیں جوصحافت کی اصل روح کوسمجھتے ہیں

امیدہے کہ معاشرے میں مظلوموں پرہونے والے ظلم وزیادتی اوربرائیوں کی روک تھام کے لیے اپنے قلم کے ذریعے جہادکریں گے اورانصاف کی فراہمی کویقینی بنانے کے لیے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے،

صدرپریس کلب راؤنعمان اسلم اورجنرل سیکرٹری جی ایم حیدرنے کہاکہ صحافی معاشرے کی آنکھ اورکان ہوتے ہیں، پریس کلب میں تمام صحافی اپنی ذمہ داریوں کونبھانے کے لیے ہمہ تن مصروف اورکوشاں ہیں

جس طبقے کے بھی مسائل ہوں گے انہیں اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے کے لیے کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی، اس موقع پرفنانس سیکرٹری محمدصادق ضیاء،حبیب اللہ ملک،سینئرنائب صدرجاویداقبال چوہدری،محمدعمران مقصود، محمدسہیل پاشا، ایگزیکٹوممبرجام شبیراحمد، سابق صدرقیصرغفورچوہدری،حافظ فلک شیرسندھوودیگر موجودتھے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button