الحمدللہ نیشنل پریس کلب رحیم یارخان (رجسٹرڈ)

آئین نیشنل پریس کلب رحیم یارخان

میمورنڈم اینڈ آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن (آئین / قواعد وضوابط) برائے نیشنل پریس کلب
(سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860  کے تحت رجسٹرڈ شدہ)

میمورنڈم آف ایسوسی ایشن

دفعہ نمبر1- ادارے کا نام
ادارہ کا نام ــ’’ نیشنل پریس کلب ‘‘ ہوگا (جوکہ یہاں حوالے کے طورپر آئندہ ’’کلب‘‘ کے نام سے یا ’’این پی سی ‘‘ کے مخفف سے پکارا یا لکھا جائے گا)


دفعہ نمبر2 –ادارے کا رجسٹرڈ دفتر
کلب کا رجسٹرڈ دفتر رحیم یارخان شہر میں واقع ہوگا جب تک کلب اپنی بلڈنگ نہ بنالے اور اس میں منتقل نہ ہوجائے اس وقت تک ادارہ کرایہ یا عطیات موجودہ پتہ شہباز پور روڈ،نزد گرلز ایسوسی ایٹ ڈگری کالج پرانا سکھر اڈہ ،رحیم یارخان پر واقع ہے۔

دفعہ نمبر3 –دائرہ کار
ادارہ ہذا کی سرگرمیوں کا دائرہ کارضلع رحیم یار خان تک ہو گا۔

دفعہ نمبر4 – اغراض و مقاصد
(i)صحافیوں کیلئے پیشہ وارانہ ‘ تعلیمی، تفریحی و ثقافتی،سماجی،رہائشی ،دفتری وقیام وطعام کی سہولتیں فراہم کرنا‘ یا کلب ممبران کی بہتری کے لیے کوئی بھی قانونی ، آئینی اور مناسب سہولیات فراہم کرنا ۔


 (ii)کلب کی تنظیم ، مجلس عاملہ (Governing Body) ، مجلس عام (General Council) ، اعزازی ممبرز،تاحیات ممبرز، عارضی ممبرز تشکیل دینا۔

(iii) کلب کی مجلس عاملہ (گورننگ باڈی) جوکہ سات ممبران پر مشتمل ہوگی تشکیل دینا۔ مجلس عاملہ (گورننگ باڈی) کو مختلف اردو قومی اخبار، مختلف انگلش قومی اخبار، مختلف نیوز ایجنسیز اور الیکٹرونک میڈیا (ٹی وی نیوز چینلز و ریڈیو) کے نمائندگان پر مشتمل رکھنا۔

(iv) کلب کی مجلس عاملہ (گورننگ باڈی) کو اپنے میں سے عہدیداران یعنی صدر، سینئر نائب صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری ،فنانس سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری منتخب کرنے دینا۔

(v) کلب کے تفصیلی اغراض و مقاصد (آرٹیکل آف ایسوسی ایشن ) مرتب کرنا اور ان پر عملدرآمد کروانا۔

(vi) قواعد وضوابط کے تحت کلب کی آمدن، رقوم،منقولہ وغیر منقولہ جائیداد کلب کی نمودونمائش ومقاصد کے لیے ہی استعمال کرنا۔ کوئی رقوم ، آمدن ،منقولہ وغیر منقولہ جائیداد، ڈیوڈنڈ ، بونس، منافع یاکسی اور صورت میں کلب ممبران کو تقسیم نہ ہونے دینا۔

(vii) کلب کی بہتری اور مفاد کے لیے رقوم کسی عہدیدار ،ممبر یا کلب کے ملازم کو صرف اس کی خدمات کے عوض دینا۔

(viii) کلب کے عہدیداران یا ممبران مجلس عاملہ (گورننگ باڈی) کو کلب میں تنخواہ پر نہ رکھنا۔ البتہ اپنی جیب سے خرچ کی ہوئی رقم انکو واپس کرنا۔

(ix) کلب ممبران کی دین داری (Liability) محدود (Limited) رہے گی۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button