آئین نیشنل پریس کلب
آئین نیشنل پریس کلب رحیم یارخان
دفعہ نمبر 8) رکنیت سازی:رکنیت حاصل کرنے کا خواہش مند صحافت کے شعبہ سے وابستگی یا اپنے ادارہ میں تقرری کے 4ماہ بعد ادارہ ہذا کے دو ارکان کی تحریری سفارش پر صدر ادارہ ہذا کے نام ممبر شپ فارم پر2000 فیس کے ہمراہ درخواست دینے کا اہل ہوگا۔ مجلس عاملہ معمول کے اجلاس میں درخواست دہندہ کی اہلیت کی جانچ پڑتال کرے گی۔ مجلس عاملہ کوئی وجہ بتائے بغیر کسی بھی درخواست کو مسترد کرسکے گی۔
دفعہ نمبر9) رکنیت سے اخراج: مجلس عاملہ از خود یاکسی بھی رکن ادارہ ہذا کی تحریک پر جو تحریری شکل میں ہوگی درج ذیل وجوہ کی بنا پر کسی بھی رکن کی بنیادی رکنیت ختم/ معطل کرنے کی مجاز ہوگی۔
1۔ رکن صحافت کے پیشہ اور ادارہ ہذا کے وقار ‘ مفاد اور شہرت کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں میں ملوث ہو۔
2۔ کوئی رکن ادارہ ہذا کی رکنیت کی بنیادی شرائط پر پورا نہ اترتا ہو‘مسلسل چارماہ سے اپنے ادارہ سے وابستہ نہ رہا ہو۔ صحافتی سرگرمیوں سے کنارا کش اور غیر فعال ہو۔
-3 درج بالا وجوہ کی بناء پر جنرل سیکرٹری‘ صدر کی اجازت اور مجلس عاملہ کی منظوری سے متعلقہ رکن کو تحریری نوٹس جاری کرے گا اور اسے ادارہ ہذا میں نوٹس بورڈ پر آویزاں کرائے گا۔ مجلس عاملہ اپنے آئندہ اجلاس میں مذکورہ ممبر کی رکنیت ختم/ معطل کرنے کی مجاز ہوگی۔
دفعہ نمبر 10)
انتظامی ڈھانچہ: ادارہ ہذا کی تنظیم جنرل کونسل اور مجلس عاملہ پر مشتمل ہوگی۔
حصہ الف) ادارہ ہذا کی مجلس عاملہ درج ذیل عہدیداران ۔ 1۔ صدر2۔ سینئر نائب صدر3۔ نائب صدر 4۔جنرل سیکرٹری5۔ جوائنٹ سیکرٹری 6 ۔ ایڈیشنل سیکرٹری7۔ فنانس سیکرٹری8۔ انفارمیشن سیکرٹری اور9ارکان مجلس عاملہ پر مشتمل ہوگی۔ جن کا انتخاب 2 سال کیلئے ہوگا۔بوقت ضرورت گورننگ باڈی اور مجلس عاملہ کے اراکین کی تعداد میں ردوبدل کی جاسکتی ہے۔
حصہ الف) ادارہ ہذا کی مجلس عاملہ درج ذیل عہدیداران ۔ 1۔ صدر2۔ سینئر نائب صدر3۔ نائب صدر 4۔جنرل سیکرٹری5۔ جوائنٹ سیکرٹری 6 ۔ ایڈیشنل سیکرٹری7۔ فنانس سیکرٹری8۔ انفارمیشن سیکرٹری اور9ارکان مجلس عاملہ پر مشتمل ہوگی۔ جن کا انتخاب 2 سال کیلئے ہوگا۔بوقت ضرورت گورننگ باڈی اور مجلس عاملہ کے اراکین کی تعداد میں ردوبدل کی جاسکتی ہے۔
صدر: صدر ادارہ ہذا کا آئینی سربراہ ہو گا/گی۔ تمام اجلاس مجلس عاملہ و جنرل کونسل کی صدارت کریگا/گی۔ برابر ووٹ کی صورت میں دوہرے ووٹ کے استعمال کرنے کا مجاز ہو گا/گی۔ نا خوشگوار ماحول میںاجلاس ملتوی کرنے ‘ اجلاس میں شریک عہدیدار یا رکن کو ہاؤس سے باہر نکالنے کا مجاز ہوگا/گی۔ ادارہ ہذا کے اغراض و مقاصد کی تکمیل کے لئے بحیثیت سربراہ ادارہ ہذا جدوجہد کریگا‘
نائب صدر: صدر اور نائب صدر کی عدم موجودگی میں تمام امور سر انجام دیگا/گی اور اختیارات استعمال کر سکے گا/گی۔
جنرل سیکرٹری: جنرل سیکرٹری ادارہ ہذا کے انتظامی امور کا ذمہ دار ہو گا/گی۔ صدر کے مشورہ سے مجلس عاملہ و جنرل کونسل کا اجلاس طلب کریگا/گی اور ایجنڈا جاری کریگا/گی۔باضابطہ اجلاس کی کارروائی لکھے گا/گی جس کی توثیق آئندہ اجلاس میں صدر سے کرائیگا/گی۔ ادارہ ہذا کا ریکارڈ اپنی تحویل میں رکھے گا/گی۔ ادارہ ہذا کی جائیداد و املاک کا محافظ ہو گا/گی۔ سالانہ رپورٹ تیار کر کے مجلس عاملہ کی منظوری کے بعد جنرل کونسل میں پیش کریگا/گی۔
فنانس سیکرٹری: مالی امور اور حساب آمد و خرچ کا ذمہ دار ہو گا/گی ۔ ادارہ کی ہمہ قسم کی فیسوں اور عطیات و فنڈز کی رسید بکیں اپنی تحویل میں رکھے گا/گی ۔ تمام رقوم وصول کر کے ادارہ کے بنک اکاؤنٹ میں جمع کرائے گا/گی۔ حساب آمد وخرچ کی ماہوار رپورٹ مجلس عاملہ اور ششماہی و سالانہ رپورٹ جنرل کونسل کے اجلاس میں پیش کریگا/گی۔
انفارمیشن سیکرٹری: ارکان ادارہ ہذا کو ہمہ قسم کی اطلاعات فراہم کرنیکا ذمہ دار ہوگا/گی۔ صدر کی مشاورت سے ادارہ ہذا کے پریس نوٹ جاری کریگا /گی اور ادارہ ہذا کی صحافتی سرگرمیوں پر مبنی اخبارات و جرائد،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں اور اشاعتی مواد کا ریکارڈ مرتب کریگا /گی