آئین نیشنل پریس کلب رحیم یارخان
9۔ الیکشن کمیٹی انتخابی عمل کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہدایات جاری اور فیصلے کرسکے گی جس کی پابندی تمام امیدواروں اور ووٹرز پر لازم ہوگی۔ اگر پولنگ کے دوران حالات کنٹرول سے باہر ہوں تو کمیٹی پولنگ روکنے اور مناسب وقت پر دوبارہ شروع کرانے کی مجاز ہوگی۔ پولنگ 24 گھنٹے سے زیادہ عرصہ کیلئے ملتوی نہیں کی جاسکے گی۔
10۔ الیکشن کمیٹی امیدواران کے نامزد کردہ پولنگ ایجنٹس/ نمائندوں کو ووٹنگ کے عمل میں موجود رہنے کی اجازت دے سکے گی۔پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیٹی موقع پر نتیجہ کا اعلان کرنے کی پابند ہوگی۔
11۔ الیکشن کمیٹی انتخاب کا تمام ریکارڈ نتیجہ کے اعلان کے 60 دن بعد تک اپنے پاس محفوظ رکھے گی۔ کوئی بھی امیدوار ریکارڈ کی جانچ پڑتال یا دوبارہ گنتی یا انتخابی نتائج کے خلاف اپیل کیلئے انتخاب کے بعد 10یوم کے اندر 10000 روپے فیس (ناقابل واپسی) کے ہمراہ تحریری درخواست چیئرمین الیکشن ٹریبونل کو دے گا/گی ۔ الیکشن ٹریبونل 5یوم کے اندر اپیل کی سماعت کرے گا اور فیصلہ دے گا۔ کسی دوسرے فورم پر اپیل نہ ہوسکے گی۔ 3رکنی الیکشن ٹریبونل بشمول چیئرمین کا تقرر ہرسال ادارہ ہذا کی جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس میں سادہ اکثریت سے کیا جائے گا۔ اگر کسی وجہ سے جنرل کونسل الیکشن ٹریبونل قائم نہ کرسکے تو مجلس عاملہ الیکشن کمیٹی کے تقرر سے قبل اپنے اجلاس میں سادہ اکثریت سے الیکشن ٹریبونل کا تقرر کرسکے گی۔
دفعہ نمبر10: مالیاتی امور:
ادارہ ہذا کی آمدنی ادارہ ہذا کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ اخراجات کی ادائیگی بذریعہ چیک ہوگی۔ بینک اکاؤنٹ صدر اور فنانس سیکرٹری کے دستخطوں سے آپریٹ ہوگا۔ تاہم ان میں سے کسی ایک کی عدم موجودگی میں جنرل سیکرٹری کو دوسرے دستخط کرنے کا اختیار ہوگا۔ فنانس سیکرٹری حساب آمد وخرچ کا روزنامچہ ‘ کیش بک وغیرہ مرتب کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔ واؤچر پر صدر اور فنانس سیکرٹری کے دستخط
ہوں گے۔ ہر ماہ بعد حساب آمد وخرچ مجلس عاملہ اور جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
دفعہ نمبر11: فیس: ادارہ ہذا کی بنیادی رکنیت فیس مبلغ 5ہزار روپے اور سالانہ فیس8000 روپے ہو گی‘ ایسوسی ایٹ رکن کیلئے رکنیت فیس3 ہزار روپے اور سالانہ فیس 5000روپے ہوگی۔ تاحیات رکن‘ رکنیت فیس اور سالانہ فیس سے مستثنیٰ ہوگا۔ فنانس سیکرٹری فیس وصول کر کے رسید جاری کرے گا۔ بنیادی رکنیت فیس ادارہ ہذا کی رکنیت کیلئے دی جانیوالی درخواست کے ساتھ ادا کرنا ہو گی۔ باڈی کی مدت پوری ہونے پر 31اکتوبر تک سالانہ فیس ادا نہ کرنے والے ارکان انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے اہل نہ ہوں گے۔ انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فیس کا تعین مجلس عاملہ الیکشن کمیٹی کے تقرر سے قبل اپنے اجلاس میں کرے گی۔ انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار فیس الیکشن کمیٹی کے پاس جمع کرائیں گے۔ الیکشن کمیٹی انتخابی عمل مکمل ہونے پر جمع شدہ فیس کی رقم نو منتخب فنانس سیکرٹری کو جمع کرانے کی پابند ہو گی۔
دفعہ نمبر12: آئین میں ترمیم: آئین میں ترمیم کا اختیار جنرل کونسل کو ہوگا‘ آئین میں ترمیم کیلئے جنرل کونسل کے ارکان کا کورم دو تہائی اور آئین میں ترمیم بھی کل ارکان کی دو تہائی اکثریت سے ہو گی۔ منظور ہونے والی آئینی ترامیم فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔
(درج بالا مسودہ آئین نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ رحیم یار خان کی منظوری مورخہ 16 جون2024ء کو منعقدہ نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ رحیم یار خان کی جنرل کونسل کے اجلاس میں کل ارکان کی دو تہائی اکثریت کی منظوری سے دی گئی۔)




