پریس کلب مجلس عاملہ کا اجلاس,ممتاز مونس کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی

رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان کی مجلس عاملہ کا اجلاس صدر راؤ نعمان اسلم کی صدارت میں منعقد ہوا،

اجلاس میں مختلف امورپر پر غوروبحث ہوئی، جنرل سیکرٹری جی ایم حیدرنے مطالعاتی وتفریحی دورے کی تفیصلات سے آگاہ کیا جسے تمام ممبران نے تاریخی اقدام قراردیا،

سابقہ اجلاس میں مختلف ممبران کو دیے گئے نوٹس پرغورکے بعد سابق صدر برائے 2020ء پریس کلب کے بقایا جات جمع نہ کروانے اورکئی بارنوٹس جاری کرنے کے باوجود عمل نہ کرنے پر انکی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی،

اسی طرح سابق ممبر پریس کلب فاروق ریاض گجر کی طرف سے آئندہ آئین کی پاسداری اورکسی غیر آئینی عمل کا حصہ نہ بننے کی تحریری یقین دہانی پر انکی ممبر شپ بحال کردی گئی،

نئی ممبرشپ کے لئے آنے والی درخواستوں پر غلام عباس اوررئیس واجد حسین کاایسوسی ایٹ ممبر شپ دی گئی، علاوہ ازیں اصلاحاتی کمیٹی کے کئے گئے فیصلوں پر مزید مشاورت کے لیے فیصلوں کو آئندہ اجلاس تک موخر کردیا گیا

اسی طرح نئی ممبر شپ کے لیے بھی دیگر درخواستوں کو آئندہ اجلاس تک موخر کردیا گیااور اجلاس میں یہ واضح کیا گیا کہ آئین کے مطابق 31دسمبر تک نئے ممبران رکھے اورنکالے جاسکتے ہیں،

اس موقع پر صدر راؤ نعمان اسلم، جنرل سیکرٹری جی ایم حیدرنے کہاکہ کابینہ پریس کلب صحافیوں کی فلاح وبہبود اورمسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپورکرداراداکررہی ہے اورکرتی رہیگی تمام فیصلے میرٹ اورآئین کے مطابق ہونگے،

جنرل سیکرٹری نے بتایاکہ پریس کلب کے کیفے کی تعمیر کاکام اگلے ماہ تک شروع ہوجائیگا،اجلاس کے آخر میں ممبران کے فوت ہونے والے عزیزواقارب کے لیے فاتحہ خوانی اورسینئر نائب صدر جاویداقبال چوہدری کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

اجلاس میں نائب صدر عمران مقصود، فنانس سیکرٹری محمد صادق ضیاء، سیکرٹری اطلاعات صدیق بلوچ، جوائنٹ سیکرٹری نذر عباس رند، ممبران ایگزیکٹو، حبیب اللہ ملک، سہیل پاشا، طارق محمود، چوہدری محمد شہباز، محمد خالدجمیل،جام شبیراحمد،طارق گوندل،چوہدری بشیراحمد موجودتھے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button