گھر بیٹھ کر کابینہ بنانے والے مخالفین گمراہی کاشکار ہیں،نعمان اسلم

رحیم یار خان (پریس کلب) پروفیشنل جرنلسٹ الائنس کا اہم اجلاس ڈسٹرکٹ پریس کلب آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوا جس میں نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب رائونعمان اسلم، جنرل سیکرٹری جی ایم حیدر، سابق صدور حبیب اللہ ملک، مخدوم غلام عباس، فاروق احمد سندھو، میاں احسان الحق، قیصرغفور چوہدری سمیت ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی،
اجلاس سے اظہارخیال کرتے ہوئے رائو نعمان اسلم، جی ایم حیدر نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے عہدیداران آئینی طریقہ کار سے بلا مقابلہ منتخب ہوئے اور انشاء اللہ صحافیوں کی فلاح وبہبود اور کلب کی تعمیر وترقی کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لائیں گے،
انہوں نے کہاکہ گھر بیٹھ کر کابینہ بنانے والے مخالفین گمراہی کاشکار ہیں، پریس کلب کے انتخابات سے بھاگ کر آئینی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں، 2,3 افراد کی ضد پر کلب کا ماحول خراب کرنا ناقابل برداشت ہے جس کا مکمل محاسبہ کیا جائے گا،
کلب کے 50سے زائد اکثریتی ممبران نے کابینہ کی مکمل حمایت کرکے مثبت صحافت کے فروغ کو یقینی بنانے کااعادہ کیا، حبیب اللہ ملک، مخدوم غلام عباس، فاروق احمد سندھو نے کہاکہ پریس کلب صحافیوں کا گھر ہے سال 2021ء اصلاحات کاسال ہے،

پروفیشنل جرنلسٹ الائنس کا اہم اجلاس

منفی سرگرمی کرنیوالے ممبران ہمارے بھائی ہیں جو بھٹکے ہیں انہیں ورکنگ جرنلسٹ کااستحصال نہیں کرنا چاہیئے
انہوں نے کہاکہ کلب کی عزت ووقار کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور انشاء اللہ صحافی کالونی، عمرہ قرعہ اندازی، کلب کے نام پر جگہ کی منتقلی سمیت دیگر اہم امور ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے،
اجلاس میں کابینہ پریس کلب سینئر نائب صدر جاویداقبال چوہدری، نائب صدر عمران احمدمقصود، جوائنٹ سیکرٹری نذرعباس، فنانس سیکرٹری صادق ضیاء، انفارمیشن سیکرٹری صدیق بلوچ، ممبران مجلس عاملہ خالدجمیل، چوہدری محمدشہباز، چوہدری طارق گوندل، چوہدری بشیر احمد، طارق محمود چوہدری، جام شبیر احمد، سہیل پاشا سمیت ممبران پریس کلب کی کثیر تعداد نے شرکت کی،
آخر میں سینئر فوٹو جرنلسٹ حسین احمد کی ہمشیرہ مرحومہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور ملکی ترقی وسلامتی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی اور ممبران کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button