پریس کلب الیکشن معاملہ ،ضلعی انتظامیہ نے پروفیشنل جرنلسٹ گروپ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے چارج حوالے کردیا

رحیم یار خان ( پریس کلب) حق اور سچ کی فتح، ڈسٹرکٹ پریس کلب الیکشن معاملہ، ضلعی انتظامیہ نے پروفیشنل جرنلسٹ گروپ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے چارج حوالے کردیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کے نمائندہ سب رجسٹرار محمدالماس اور ڈی پی او کے نمائندہ پی آر او احمد نواز و ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن شبیر جھورڑ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر رائو نعمان اسلم اور جنرل سیکرٹری جی ایم حیدر وکابینہ کے ہمراہ پریس کلب کا چارج حوالے کیا،

اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب رائو نعمان اسلم نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کی تعمیروترقی اور ممبران کی فلاح وبہبود کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ چھوڑیں گے،

Pressclub ryk
Pressclub ryk

پریس کلب صحافیوں کا گھر ہے اور اس کے تحفظ کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لائیں گے، جنرل سیکرٹری جی ایم حیدر نے کہاکہ مثبت صحافت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے اور پریس کلب کی تعمیروترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،

پریس کلب الیکشن معاملہ

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے انتخابات کے حوالے سے دو ماہ سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کمیٹی تحقیقات کررہی تھی

جس پر انکوائری مکمل کرنے کے بعد گذشتہ روز پروفیشنل جرنلسٹ گروپ کی کامیابی یقینی قرار دیتے ہوئے چارج صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب رائو نعمان اسلم، جنرل سیکرٹری جی ایم اور کابینہ کے حوالے کیا۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button