ٹی وی چینلز کے نمائندگان کی جانب سے پریس کلب کے عہدیداروں کو مبارک باد

رحیم یار خان: ڈسٹرکٹ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جارہی ہے،مختلف ٹی وی چینلز کے نمائندگان کی جانب سے عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنا کر مٹھائی تقسیم کی گئی۔

اس موقع پر نومنتخب صدر راو نعمان اسلم اور جنرل سیکرٹری جی ایم حیدر نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں ،معاشرے کے مسائل اعلی ٰ حکام تک پہچانا ان کی زمہ داری میں شامل ہے

 الحمد اللہ رحیم یار خان کے صحافی یہ کام باخوبی انجام دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔صحافت کے شعبہ سے وابستہ ہر فرد کو پریس کلب کا حصہ بنانا ہماری ترجہی ہے۔
اس موقع پر میاں شوکت علی،چوہدری قیصر غفور، صائمہ گل،انفارمیشن سیکرٹری صدیق بلوچ،فنانس سیکرٹری صادق ضیا،اراکین مجلس عاملہ سہیل احمد پاشا،خالد جمیل،شبیر احمد اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

 

جبکہ ٹی وی چینلز کے نمائندگان میں  رئیس واجد چاچڑ کی قیادت میں مبارک باد کے لیے آنے والے افراد میں چوہدری منیر احمد،میاں فیصل،غلام عباس اور دیگر نے نومنتخب عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور میٹھائی کھلائی رئیس واجد چاچڑ نے پریس کلب کی نومنتخب باڈی کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button