سیلابی صورت حال,پریس کلب کے احاطہ میں امدادی کیمپ قائم

رحیم یارخان:حالیہ بارشوں کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے بیشتراضلاع میں سیلابی صورت حال سے متاثرین کے لیے رحیم یارخان کے بزنس کمیونٹی، سیاسی وسماجی رہنماؤں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے احاطہ میں امدادی کیمپ قائم کردیا،


صدرچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری چوہدری جاویدارشاد، معروف بزنس مین فہددرانی، میاں سعدحسن، عاظف غفار، عدنان جلیل بھٹی، اسدمحمود، عامرفاروق ودیگرنے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔

اس موقع پرسیاسی سماجی اورکاروباری رہنماؤں نے سیلاب زدگان کے لیے امدادی کیمپ قائم کردیاجس میں شہرکے مخیرحضرات کپڑا، خشک راشن، پانی، بستر، ادویات ودیگرضرورت زندگی کی اشیاء امدادی کیمپ میں جمع کروانے کی اپیل کی ہے،

اس موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری جاویدارشاد، فہددرانی، میاں سعدحسن، عاظف غفار، عدنان جلیل بھٹی، اسدمحمود، عامرفاروق نے کہاکہ قدرتی آفات سے تونسہ شریف، ڈیرہ غازی خان، راجن پورودیگراضلاع کے متاثرین کے لیے جہاں حکومت امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے وہیں ہمارابھی فرض بنتاہے کہ ہم اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے لیے مصیبت کی اس گھڑی میں ان کی مددکریں،

انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں اورسیلاب سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے جس میں گاؤں کے گاؤں تباہ ہوچکے ہیں اورسینکڑوں ہزاروں خاندان بے گھراوربے یارومددگارہوچکے ہیں

جن کی بحالی کے لیے معاشرے کے مخیرحضرات کوچاہیے کہ وہ اللہ اوراس کے رسولؐ کی خوشنودی کے لیے اپنے مال سے انسانیت کی بڑھ چڑھ کرخدمت کریں

انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے احاطہ میں قائم امدادی کیمپ میں ہرشہری اپنی استطاعت کے مطابق سیلاب زدگان کی مددکرسکتاہے اوراپنے عطیات یہاں کیمپ میں جمع کرواسکتاہے جوکہ متاثرین سیلاب زدگان تک پہنچائے جائیں گے

ہم اپنی مددآپ کے تحت جوہم سے ہوسکے گاہم متاثرین کی امدادکررہے ہیں شہری بھی اپنی استعمال شدہ ضرورت زندگی کی اشیاء جن میں بستر، کپڑے، کھانے پینے کے برتن ودیگرضرورت کی اشیاء جمع کرواسکتے ہیں

انہوں نے رحیم یارخان کے نوجوان طبقہ سے اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے اورسیلاب زدگان کے لیے عطیات جمع کرنے کی بھی اپیل کی۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button