جنرل کونسل :پریس کلب کی موجودہ کابینہ اپنے حلف کی پاسداری پرعمل پیراہے

رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)کے صدرجاویداقبال چوہدری نے کہاہے کہ پریس کلب کی موجودہ کابینہ اپنے حلف کی پاسداری پرعمل پیراہے

Press Club Rahim yar khan

ڈسٹرکٹ پریس کلب کوآئین اورقانون کے مطابق تعمیروترقی کی راہ پرگامزن کرنااولین فرض اورذمہ داری ہے قلیل عرصہ میں ہم نے بے شمارکامیابیاں سمیٹی ہیں جس میں پریس کلب کی تزین وآرائش، رنگ روغن اورضروریات کاسامان شامل ہے

کلب سے ملحقہ سڑک پرٹف ٹائل، حدودبلاک لگ چکے ہیں کلب پرنصب سائن بورڈکی انکم میں اضافہ بھی موجودہ کابینہ کی کاوشوں کانتیجہ ہے اس موقع پرپریس کلب میں نصب بورڈکے حوالے سے سابقہ کمپنی سے نیامعاہدہ بھی شامل ہے جواگست 2023ء کوسابقہ معاہدے کے ساتھ ہی ختم ہوجائے گا

جس کی تمام ممبران نے بھرپورتائیدکی اس کے بعداگلی کابینہ اگست 2023ء کواسی کمپنی یاکسی اورکمپنی سے نیامعاہدہ کرے گی

جس سے پریس کلب کی انکم میں کافی حدتک اضافہ مکن ہے، اس کے علاوہ ممبران اوران کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے دوبڑی یونیورسٹیزسے ایم اویوسائن ہوچکے ہیں

جس میں ممبران اوران کے بچوں کوسکالرشپ پرمفت تعلیم مہیاہوگی عیدالفطرکی آمدپرحسب روایت تمام ممبران اورایسوسی ایٹ ممبران کوعیدگفٹ اورافطارڈنربھی دیاگیاہے

انشاء اللہ بہت جلدپریس کلب کی تعمیروترقی اورممبران کی فلاح بہبودکے لیے تمام ترضروی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے آڈیٹوریم ہال میں رواں سال کی پہلی جنرل کونسل کے اجلاس میں ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

پہلی جنرل کونسل میں ممبران کی بھرپورشرکت۔ انہوں نے کہاکہ دوستوں نے موجودہ کابینہ پرجس اعتمادکااظہارکیاان کی توقعات پرپورااترنے کے لیے ہم شب وروزکوشاں ہیں انہوں نے قرعہ اندازی کے ذریعے ممبران کوعمرہ پرروانہ کرنے کابھی عندیہ دیاصدرجاویداقبال چوہدری نے مزیدکہاکہ پریس کلب کی تعمیروترقی اوراس کی عزت اوروقارمیں اضافہ ہماری اولین ترجیح ہے

ممبران کی فلاح وبہبودکویقینی بنانے اورمعاشرے میں ان کی عزت نفس کوکسی صورت مجروح نہیں ہونے دیں گے جنرل کونسل کے اجلاس سے جنرل سیکرٹری بلال حبیب نے اپنے خطاب میں پریس کلب کی تعمیروترقی اورممبران کی فلاح وبہبودکے حوالے سے آنے والے چندہفتوں میں اقدامات کے حوالے سے ممبران کوتفصیلی آگاہ کیا

جبکہ فناس سیکرٹری میاں انوارالحق نے اب تک کی انکم اوراخراجات کے حوالے سے ممبران کوتفصیلی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پرسابق جنرل سیکرٹری جی ایم حیدر، سابق فنانس سیکرٹری محمدصادق ضیاء، محمدعمران مقصوداورچوہدری محمدشہبازنے بھی خطاب کیااورموجودہ کابینہ کی اب تک کی کارکردگی کوسراہا،

سینئرممبران نے اپنے اپنے خطاب میں کہاکہ صدرجاویداقبال چوہدری کی قیادت میں موجودہ کابینہ نے غیرمعمولی اقدامات سے پریس کلب کی تعمیروترقی اورممبران کی فلاح وبہبودپرعمل پیراہوکرممبران کے دل جیت لیے ہیں مستقبل قریب میں مثبت اورسنجیدہ اقدامات اورفیصلوں کے دورس نتائج نکلیں گے۔

اجلاس کے آخرمیں ممبران اورایسوسی ایٹ ممبران کوعیدگفٹ تقسیم اورپرتکلف افطارڈنردیاگیا۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button