صحافی کروناکےکیسزکے بارے میں زیادہ سے زیادہ عوام میں شعوربیداکریں،ڈاکٹر امجد

رحیم یارخان:چیئرمین گرینڈہیلتھ الائنس شیخ زیدہسپتال ڈاکٹرامجدعلی،سابق صدروائی ڈی اے ڈاکٹرزنیراعظم،ڈاکٹرذیشان بشیر،ایواکے عمران ارشد، خواجہ نعیم طارق، رانامحمدسفیان کی ڈسٹرکٹ پریس کلب آمد،

صدرراؤنعمان اسلم،جنرل سیکرٹری جی ایم حیدراورکابینہ کومبارک باددی اورگلدستے پیش کیے،

ڈاکٹرامجدعلی،ڈاکٹرزنیراعظم اورعمران ارشدنے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب ہمیشہ سے عوامی مسائل کواجاگرکرنے کاگڑھ ثابت ہواہے،

سال 2021ء کے لیے صدرراؤنعمان اسلم اورجنرل سیکرٹری جی ایم حیدرکی قیادت میں ناصرف صحافیوں کے لیے بلکہ شہریوں کے لیے خوش آئندثابت ہوگا،

نومنتخب پوری کابینہ ورکنگ جرنلسٹ پرمشتمل ہے، انہوں نے کہاکہ صحافی شیخ زیدہسپتال میں کروناکے بڑھتے ہوئے کیسزکے بارے میں زیادہ سے زیادہ عوام میں شعوربیداکریں تاکہ وہ ایس اوپیزپرعمل کرکے خودبھی بچیں اوراپنے پیاروں کوبھی اس موذی وباء سے بچائیں،

اس موقع پرصدرراؤنعمان اسلم اورجنرل سیکرٹری جی ایم حیدرنے مبارک باددینے پرڈاکٹرامجدعلی، ڈاکٹرزنیراعظم اوران کے ساتھیوں کاشکریہ اداکیااورکہاکہ پریس کلب صحافیوں کاگھرہے

جس کی عزت اوروقارپرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اس کومثبت سرگرمیوں کاگڑھ بنائیں گے، معاشرے میں مظلوموں کے ساتھ ظلم وزیادتی اورناانصافیوں کے خاتمہ کے لیے بھرپورکرداراداکریں گے،

اس موقع پرسینئرنائب صدرجاویداقبال چوہدری، میاں شوکت علی، جاویداقبال، فنانس سیکرٹری محمدصادق ضیاء،سہیل پاشا، طارق گوندل،حافظ فلک شیرسندھو، ارسلان شوکت مہاندرہ ودیگرموجودتھے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
پیچھے جائیں
WhatsApp
Telegram
Skype
Messenger
Viber
ای میل