صوبائی وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت اور خسروبختیار قبضہ گروپ کے سرپرست بن گئے

رحیم یارخان:معروف درانی فیملی کی بیوہ خاتون شاہدہ تسلیم درانی اوراس کے بیٹی حناخورشیددرانی ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ ہماری 46ایکڑ6کنال اراضی پررشیدخان کورائی نے وفاقی وزیرصنعت وپیداوارمخدوم خسروبختیار، صوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی سرپرستی سے زبردستی ناجائزقبضہ کررکھاہے

رشیدکورائی نے ہم سے زمین مستاجری پرحاصل کی جس تحریری معاہدہ موجودہے میرے والدخورشیداحمدخان درانی جوکہ کچھ عرصہ قبل کینسرکے باعث وفات پاگئے ان کے وفات کے بعدہمارے مستاجررشیدکورائی کی نیت خراب ہوگئی اوراس نے مستاجری کی رقم دینابندکردی میری بوڑھی والدہ جب مستاجری کی رقم لینے کے لیے رشیدخان کورائی کے پاس گئی تواس نے رقم دینے کے بجائے الٹاہماری فیملی کوجان سے ماردینے سمیت دیگرسنگین نتائج کی دھمکیاں دیناشروع کردیں۔

پریس کانفرنس میں حناخورشیددرانی ایڈووکیٹ نے بتایاکہ رشیدخان کورائی جوکہ علاقہ میں قانون شکنی کے باعث کافی مشہورہے نے عاشق وٖغیرہ کے ساتھ مل کرجعل سازی کرکے ایک جھوٹااقرارنامہ تیارکرکے عدالت میں کیس دائرکررکھاہے

جعلی اقرارنامہ کے خلاف ہم نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوڈاکٹرجہانزیب حسین لابرکوانکوائری کے لیے درخواست دی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوکی انکوائری میں رشیدخان کورائی کابنایاگیااقرارنامہ جھوٹااورجعلی ثابت ہواجس پرملزمان کے خلاف تھانہ سٹی اے ڈویژن میں مقدمہ نمبری 1071/20درج ہوامگرملزمان کی اثرورسوخ کے باعث مقامی پولیس ملزمان کوگرفتارنہیں کررہی۔

متاثرہ فیملی نے بتایاکہ میرٹ اورانصاف پرمبنی فیصلہ کرنے پرقبضہ مافیاکے سرپرست بااثرمقامی وزراء سے ضلعی انتظامیہ خوف اوردباؤکاشکارہے جس کی وجہ سے ہمیں انصاف نہیں مل رہااورنہ ہی انتظامیہ ہماری زمین کاقبضہ واگزارکروارہی ہے ہم نہتی ماں بیٹی وزیراعظم عمران خان کی ریاست مدینہ میں حصول انصاف کے لیے سرکاری دفاتراورعدالتوں کے چکرلگانے کے مجبورہیں اورتاحال ہمیں انصاف نہیں مل رہا۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں بااثرقبضہ گروپ رشیدخان کورائی اوراس کے کارندوں سے جان ومال کے نقصان کاخطرہ ہے جب ہم اپنے مقدمہ کی پیروی کے لیے عدالت اورتھانوں میں جاتے ہیں توہمیں پیروی کرنے پرجان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں متاثرہ فیملی نے وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف، وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل سیکرٹری جنوبی پنجاب، کمشنربہاولپورڈویژن، ڈپٹی کمشنررحیم یارخان اورڈی پی اورحیم یارخان سے مطالبہ کیاہے کہ ہماری کروڑوں روپے کی زمین پرجعل سازی سے قبضہ کرنے والے رشیدخان کورائی کے خلاف انوٹس لیں اورہمیں انصاف مہیاکریں اورہماری زمین واگزارکروائی جائے اگرہمیں انصاف نہ ملاتوہم سپریم کورٹ آف پاکستان، وزیراعظم ہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہربھوک ہڑتالی کیمپ لگانے پرمجبورہوں گے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button