اجلاس: ریکارڈجمع نہ کروانے کی صورت میں آئینی راستہ اختیارکرنے پراتفاق

رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)رحیم یارخان کاماہانہ اجلاس زیرصدارت صدرجاویداقبال چوہدری منعقدہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری بلال حبیب، سینئرنائب صدرفاروق احمدسندھو، نائب صدرراناوسیم ممتاز، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری حفیظ، فنانس سیکرٹری میاں انوارالحق، سیکرٹری انفارمیشن محمدسلیم چشتی، ایگزیکٹوممبران ارسلان شوکت مہاندرہ، میاں محمدشوکت، غلام حیدرمنگریو، محمداقبال، عامربھٹی، سکندرالزماں اورحسین احمدشریک ہوئے۔ اجلاس کی کاروائی تلاوت قرآن پاک سے ہوئی۔

اجلاس میں سابق اجلاس کے فیصلوں کی توثیق، تعمیراتی کاموں کے سلسلہ میں مشاورت، آئین پرعمل درآمدکے بارے جاری کیے گئے جنرل نوٹس اوردیگرامورپرمشاورت ہوئی۔ اجلاس میں ممبرپریس کلب میاں شہبازشریف اورخورشیداحمدکی جانب سے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے گروپ میں ڈالی گئی غیر سنجیدہ تحریراورخبرکے حوالے سے بات کی گئی۔

جس پرممبران مجلس عاملہ نے تحریری طورپرغلطی کااعتراف کرتے ہوئے میاں شہباز شریف اور خورشید احمد کی اتفاق رائے سے معزرت کو قبول کرلیا اور مزید تاکید کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پریس کلب کو کہا گیا کہ میاں شہباز شریف کو پریس کلب واٹس ایپ گروپ لیفٹ کر جانے پر وضاحت طلب کریں اور نوٹس جاری کریں۔

اس کے علاوہ ریجنل نیوزپیپرز/قومی اخبارات کے رپورٹرزاورالیکٹرانک میڈیاسے وابستہ ممبران پریس کلب کوآئین کے مطابق آفس سیکرٹری پریس کلب کو20جون تک طے شدہ ریکارڈ، شمارہ جات جمع کروانے کاحتمی نوٹس دینے کافیصلہ کیاگیا

20جون تک ریکارڈجمع نہ کروانے کی صورت میں آئینی راستہ اختیارکرنے پراتفاق ہوا، اس زمرہ میں ریجنل پیپرروزنامہ اسیاف اورکلام ٹائم سے ممبران پریس کلب کوآئین کے مطابق ڈیکلریشن ٹرانسفر کرنے کے لیے ایک ماہ کانوٹس دینے کافیصلہ کیاگیا۔

اے کیٹیگری اور بی کیٹیگری کے نیشنل اخبارات کے ممبران بھی اپنے اخبارات کی سرکولیشن اور ممبران کے بارے میں آئین کا مطالعہ کریں اور اپنے آپ کو آئین کے مطابق ڈھالیں وگرنہ ایک ماہ کے بعد اُنکے خلاف بھی آئین کے مطابق کارروائی کی جائے گے۔

ڈسٹرکٹ پریس کلب میں کنٹین/کیفے پرجاری کام کے حوالے سے کابینہ ممبران سے مشاورت ہوئی جس میں کابینہ ممبران نے اپنی اپنی آراء دیں جس میں صدرجاویداقبال چوہدری، جنرل سیکرٹری بلال حبیب کوکیفے کی تعمیراوراس کے ٹھیکہ کے خواہش مندافرادسے معاملات طے کرنے بارے ممبران کابینہ نے اختیارات سونپے جومعاملات طے کرکے کابینہ کے نوٹس میں دیں گے۔

اجلاس میں تمام ممبران ڈسٹرکٹ پریس کلب کوادارہ ہذاکامخصوص کارڈجاری کرنے کابھی فیصلہ ہوا۔ اس موقع پرصدرجاویداقبال چوہدری نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)آئینی، صحافتی اورجمہوری ادارہ ہے ہماراایجنڈاادارے کی تعمیروترقی اورممبران کی فلاح وبہبودہے کابینہ کی مشاورت اورمعاونت سے اپنے منشورکی جانب بڑھ رہے ہیں پریس کلب اورممبران کی بقاکے لیے ہمیشہ جدوجہدکی اورمستقبل میں بھی جاری رکھیں گے

احتسابی عمل کاآغازاپنی ذات سے کرتے ہوئے پریس کلب کے آئین کے مطابق ادارے کے وسیع ترمفادمیں تمام فیصلے مشاورت سے کریں گے ہماری کوشش ڈسٹرکٹ پریس کلب کی آمدن کی آمدن میں اضافہ ہے

الحمداللہ ہم نے سائن بورڈزکے کرایہ جات میں 38 ہزارماہانہ اضافہ کیاجوپہلے 1لاکھ 32لاکھ تھاجسے بڑھاکر1لاکھ 70ہزارکردیاگیاہے،

انہوں نے کہاکہ ممبران پریس کلب اوران کے بچوں کے لیے فری تعلیم کے حصول کے لیے دوبڑی یونیورسٹیزسے ایم اویوسائن ہونے کے بعداب جلدشہرکے بہترین معیاراورکوالٹی کے سکولزاورکالجزکے ساتھ بھی مفت تعلیم کے ایم اویوسائن کرنے پرعملددرآمدکرنے جارہے ہیں

جس سے ممبران کے بچے مستفیدہونگے۔آخرمیں کابینہ ممبران کی جانب سے فنانس سیکرٹری سے آمدن اوراخراجات کے حوالے سے رپورٹ طلب کی گئی

جس پرسیکرٹری فنانس میاں انوارالحق نے آئندہ کابینہ اجلاس میں آمدن اوراخراجات کی رپورٹ پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button