رحیم یارخان:صحافیوں کے بچوں کو اسلامیہ یونیورسٹی سکالرشپ دے گی،پروفیسرڈاکٹراطہرمحبوب

رحیم یارخان:وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورپروفیسرڈاکٹراطہرمحبوب نے کہاہے کہ کوئی ملک اعلیٰ تعلیم کے بغیرترقی نہیں کرسکتا، سندھ، پنجاب، بلوچستان کے سنگم پرواقع ضلع رحیم یارخان تعلیمی لحاظ سے بڑازرخیرعلاقہ ہے چندسال قبل رحیم یارخان میں تعمیرکی گئی خواجہ فریدانجینئرنگ یونیورسٹی اس خطہ کے لیے بہت بڑی نعمت ہے مستقبل میں طلباء وطالبات اس یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کادنیامیں نام روشن کریں گے

اسلامیہ یونیورسٹی رحیم یارخان کیمپس میں جلدنرسنگ کالج قائم کیاجائے گا،یونیورسٹی میں مختلف شعبوں کوفعال کرنے کے لیے مزیدرقبہ درکارہے رحیم یارخان کے صحافی پیارمحبت بانٹتے ہیں اورہمیشہ مثبت اورتعمیری صحافت کے ذریعے معاشرے کی اصلاح تشکیل نوکے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں صحافیوں کے بچوں کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی سکالرشپس دے گی تاکہ متوسط سے تعلق رکھنے والے ممبران ڈسٹرکٹ پریس کلب کے بچے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کی ترقی میں اپناکرداراداکریں،

ڈسٹرکٹ پریس کلب میں سرصادق خاں عباسی کے نام سے منسوب معلوماتی لائبریری کاقیام عمل میں لایاجائے گا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزڈسٹرکٹ پریس کلب میں میٹ دی پریس سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔پروفیسرڈاکٹراطہرمحبوب نے کہاکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکاجب میں نے چارج سنبھالاتورحیم یارخان کیمپس میں طلباء وطالبات کی ایک ہزارتعدادتھی جوکہ اب 6ہزارسے تجاوزکرگئی ہے جبکہ ہماراٹارگٹ 10ہزارطلباء وطالبات کوتعلیم سے آراستہ کرناہے ضلع کے کیمپس میں نرسنگ کالج کے لیے اقدامات کررہے ہیں طلباء وطالبات کولکی ڈگریاں کروائی جائیں گی اوران کی سہولت کے لیے بسوں کی تعدادبڑھائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ رحیم یارخان اسلامیہ یونیورسٹی کیمپس میں اعلیٰ پی ایچ ڈی فیکلٹی ممبران تعلیم دے رہے ہیں یواے ای کے اعزازمشیرچوہدری منیراحمدکے خصوصی تعاون سے شیخ زیدکیمپس، اسلامیہ یونیورسٹی کیمپس کے حوالے کیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ ضلعی کیمپس میں پہلے ایم فل سمیسٹرکاآج پہلاروزہے مستقبل قریب میں اسلامیہ یونیورسٹی کیمپس اس خطے کے طلباء وطالبات کواعلیٰ تعلیم اوربہترین تربیت گاہ بنایاجائے گا

اس موقع پرصدرڈسٹرکٹ پریس کلب جاویداقبال چوہدری، جنرل سیکرٹری بلال حبیب ودیگرعہدیداران اورممبران پریس کلب نے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹراطہرمحبوب کاپریس کلب پہنچنے پرتپاک استقبال کیا،

صدرپریس کلب جاویداقبال چوہدری نے پروفیسرڈاکٹراطہرمحبوب کی ملک وقوم کے لیے تعلیمی خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پروفیسرڈاکٹراطہرمحبوب جیسے ماہرتعلیم ہمارے ملک اورقوم کاقیمتی سرمایہ ہیں بلاشبہ تعلیمی شعبہ میں پروفیسرڈاکٹراطہرمحبوب کی خدمات کوہمیشہ سنہری حروف میں یادرکھاجائے گا

جس جذبے محنت اورلگن کے ساتھ یہ لوگ اس قوم کے بچوں کی آبیاری کررہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی، ممبران ڈسٹرکٹ پریس کلب کے بچوں کواعلیٰ تعلیم کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی کی جانب سے سکالرشپس دینے جیسااقدام قابل تحسین ہے جس پرمیں وی سی پروفیسرڈاکٹراطہرمحبوب کابے حدمشکورہوں۔پریس کلب آمدپروفیسرڈاکٹراطہرمحبوب نے صدرڈسٹرکٹ پریس کلب جاویداقبال چوہدری کوسوینئرپیش کیااورشجرکاری مہم کے موقع پرپریس کلب کے احاطہ میں پودابھی لگایا۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button