آئی ٹی یونیورسٹی اورپریس کلب کے درمیان سکالرشپ دینے کے لیے ایم اویوسائن

رحیم یارخان:خواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی اورڈسٹرکٹ پریس کلب کے درمیان ممبران کے بچوں کوخصوصی سکالرشپ دینے کے لیے ایم اویوسائن۔ صدرڈسٹرکٹ پریس کلب جاویداقبال چوہدری اوررجسٹرارڈاکٹرصغیراحمدنے معاہدے پردستخط کئے۔اس سلسلہ میں گزشتہ روزخواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تقریب کااہتمام کیاگیا
جس میں صدرجاویداقبال چوہدری، سینئرنائب صدرفاروق احمدسندھو، جنرل سیکرٹری بلال حبیب، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری محمدحفیظ، فنانس سیکرٹری میاں انوارالحق، سیکرٹری انفارمیشن محمدسلیم چشتی، ایگزیکٹوممبرمیاں محمدشوکت، جاویداقبال، وسیم امیر، ابراربھٹی، ذوالقرنین قمرودیگرنے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرسلیمان طاہرنے کہاکہ صحافی کمیونٹی کے مسائل کومدنظررکھتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے ممبران پریس کلب کے بچوں کویونیورسٹی میں خصوصی سکالرشپ دینے فیصلہ کیاہے

اس سلسلہ میں آج یونیورسٹی اورڈسٹرکٹ پریس کلب کے درمیان تحریری معاہدہ ہواہے اس عمل سے صحافی کمیونٹی کے بچے بھی یونیورسٹی میں اعلی تعلیم حاصل کرکے اس معاشرے، شہراورملک کے عزت اوروقارمیں اپناکرداراداکرسکیں گے

ہم سمجھتے ہیں کہ صحافی معاشرے کے لیے دل وجان سے دن رات کام کرتے ہیں موجودہ دورمیں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے کافی بجٹ درکارہوتاہے جوکہ متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے صحافی کے لیے برداشت کرناکافی مشکل ہے

صدرڈسٹرکٹ پریس جاویداقبال چوہدری اورجنرل سیکرٹری بلال حبیب نے مجھے صحافی کمیونٹی کواپنے بچوں کواعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنے کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا

جس پریونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلہ کیاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ممبران کے بچوں کواعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے لیے خصوصی سکالرشپس دیے جائیں تاکہ ملک وقوم کی خدمت کرنے والے صحافیوں کے بچے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں۔

اس موقع پرصدرجاویداقبال چوہدری نے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرسلیمان طاہراوریونیورسٹی انتظامیہ کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کی موجودہ کابینہ کی خصوصی دلچسپی اورکاوشوں سے آج خواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی میں ممبران پریس کلب اوران کے بچوں کوخصوصی سکالرشپس کامعرکہ پایہ تکمیل پرپہنچاہے

آج مجھے بہت خوشی ہوئی کہ ہم نے پہلے تین ماہ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوراورخواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی کے ساتھ الگ الگ ایم اویوسائن کئے ہیں

جس کامقصدصحافی کمیونٹی اوران کے بچوں کویونیورسٹی سطح پراعلیٰ تعلیم کاحصول ممکن بناناہے میں ذاتی طورپروائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرسلیمان طاہرکابے حدمشکورہوں جنہوں نے صحافی کمیونٹی کی مشکلات کوسمجھتے ہوئے

میری تجویراوردرخواست پرصحافیوں کے بچوں کوسکالرشپس دینے کافیصلہ کیاڈسٹرکٹ پریس کلب، خواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی کے اس اقدام کاخیرمقدم کرتاہے

انہوں نے کہاکہ میری ترجیحات صحافیوں کے بچوں کی تعلیم وتربیت اورصحت ہے جس پرتیزی سے کام جاری ہے مستقبل میں ہم شہرکے نامورسکولز، کالجزکے ساتھ بھی معاہدے کرکے ممبران کے بچوں کورعایتی تعلیم کابندوبست کرنے جارہے ہیں کیونکہ ہم سجھتے ہیں کہ متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے صحافی آج کے دورمیں اتنی مہنگی تعلیم اپنے بچوں کودلوانے سے قاصرہیں ان اقدامات سے یقیناًاجتماعی طورپرصحافی کمیونٹی کے لیے مستقبل میں آسانیاں پیداہوں گی
صحافیوں کے بچے بھی شہرکے نامورسکولز،کالجزاوریونیورسٹیزمیں تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ تقریب میں رجسٹرارڈاکٹرصغیراحمد، انچارج سکیورٹی کرنل(ر)عابدودیگرموجودتھے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button