پریس کلب خان پور کے نائب صدر خالد اقبال چوہدری ٹریفک حادثہ میں زخمی ہو گئے

خان پور ( نامہ نگار ) پریس کلب ( رجسٹرڈ ) خان پور کے نائب صدر سینئر صحافی خالد اقبال چوہدری ٹریفک حادثہ میں زخمی ہو گئے دین پور چوک کے قریب ان کے موٹر سائیکل سے سامنے سے آنے والا موٹر سائیکل ٹکرا گیا جس میں انہیں شدید چوٹیں آئیں اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے فوری موقع پر پہنچ کر انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان ریفر کر دیا گیا جہاں پر ان کا مکمل چیک اپ ہونے کے بعد ٹریٹمنٹ کی گئی جس پر ان کی حالت قدرے بہتر ہو گئی خان پور کے صحافیوں صدر پریس کلب حاجی ریاض احمد بلوچ ، جنرل سیکرٹری راؤ شفیق ، فیاض بلوچ ، راشد اویسی ، فاروق احمد بھٹی ، نعمان مغل ، ملک عمران ، اعجاز لاڑ ، کاشف امین قریشی ، نعیم مغل ، اشرف مغل ، ملک آصف عزیز ، نوشاد خان کورائی ، حسن علی شاہ ،آصف علی اکرم ، وسیم انور غوری ایڈووکیٹ ، چوہدری حنیف ، سلیم مغل ، عامر سہیل ، کاشف سہیل ، حمزہ چوہدری و دیگر نے خالد اقبال چوہدری کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button