لیاقت پور پریس کلب میں غیر آئنی فیصلے،حکم امتناعی جاری کردیا

لیاقت پور (پریس کلب)آزاد عدلیہ کا جراءت مندانہ فیصلہ،غیر قانونی و غیر آئینی طور پر معطل شدہ سید عامر شاہ ممبر پریس کلب (رجسٹرڈ) لیاقت پورکی رکنیت بحال کردی اور حکم امتناعی جاری کردیا،
پریس کلب (رجسٹرڈ) کے سینئر ممبر سید عامر شاہ نے پریس کلب (رجسٹرڈ) میں موجود قبضہ مافیا کے خلاف اعلان جنگ کیا تھا اور زور دیا تھا کہ پریس کلب کو دستور اور آئین کے مطابق چلایا جائے جسکی پاداش میں پریس کلب (رجسٹرڈ) کے غیر آئینی و غیر دستوری صدر وحید اسلم رشدی نے بغیر اطلاع و نوٹس دئیے سید عامر شاہ کی رکنیت پریس کلب معطل کردی تھی اور لوکل اخبار میں رکنیت معطل کا اشتہار لگادیا تھا

سید عامر شاہ نے قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور معروف قانون دان سردار شاہد رسول خان سنجرانی کی وساطت سے سول کورٹ سے رجوع کیا

فاضل جج نے سردار شاہد رسول خان سنجرانی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے سید عامر شاہ کی رکنیت بحال کردی اور حکم امتناعی جاری کردیا

رکنیت کی بحالی اور حکم امتناعی کے جاری ہونے پر تحصیل لیاقت پور کے سینئر صحافی خورشید احمد خورشید،رئیس اسلم محمود،حاجی محمد افتخار حسین،حافظ محمد سلیم ارشد چوہدری،ظفر اقبال لبانہ،محمد ایاز اکرام،جمعہ خان انجم،عبدالعلی،شاہد اکبر سندھو،جام اقبال ٹانوری،جام طارق ٹانوری،ذوالفقار علی چوہدری سردار شاہد رسول سنجرانی کے چیمبر پہنچ گئے
جہاں پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور جشن منایا گیا سید عامر شاہ کو آج بروز منگل صحافیوں کے جلوس کی شکل میں پریس کلب رجسٹرڈ لیاجائے گا جسکی تمام تر تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button