میڈیا ورکر اپنی صلاحیتوں کو جدت پسندی کے لیے استعمال کرے
رحیم یارخان:موجودہ دور سوشل میڈیا کا ہے جس کے لیے ہر میڈیاورکرکو اپنی پیشہ وارانہ استعدادکارکو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگااس مقصد کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز جن میں پرنٹ ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے وابستہ افراد کو کیپسٹی بلڈنگ ورکشاپس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہاربشیر احمد چوہدری،عرفان ملک،عبدالقدوس،ممتاز مونس،میاں نوید احمد،حافظ امجد رسول نے نیشنل پریس کلب رحیم یارخان کے منعقدہ مشاورتی اجلاس میں شریک کلب ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی ایکٹویٹی نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی اہمیت کو ختم تو نہیں کیا مگر کم ضرورکردیا ہے
جس کے باعث اب ہر میڈیا ورکر کو چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوںکو جدت پسندی کے لیے استعمال کرے اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحتیوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا شروع کردے اور دنیا بھر میں ہونے والی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی معلومات کو اپ ڈیٹ رکھے۔
جس پر تمام ممبران نے حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے اس بات کی تائید کی کہ موجودہ اور آنے والا دور سوشل میڈیا کا ہے لہذا ہمیں بھی اسی جدت کو اختیار کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کیپسٹی بلڈنگ ورکشاپس کا اہتمام کرنا ہوگا۔
منعقدہ اجلاس میں نیشنل پریس کلب کے آمدہ الیکشن اور اسکے طریقہ کار پربھی سیرحاصل بحث اور تجاویز دی گئیں تاہم کلب کے ممبران کی فلاح و بہبود سمیت انکی تحقیقاتی سٹوریز کو پاکستان بھرمیں پذیرائی کے اقدامات اٹھانے ہونگے اور ایسے تمام صحافیوں کے اعزاز میں تقاریب منعقد کرکے تعریفی اسناد و ٹرافیز سے نوازنا ہوگا تاکہ انکی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاسکے۔
جس پر تمام ممبران نے بھرپور تائید کا اظہار کیا۔ اجلاس میں شریک تمام ممبران نے متفقہ طورپر یہ رائے دی کہ نیشنل پریس کلب رحیم یارخان کے پلیٹ فارم سے ضلع بھر کے صحافیوں کو یکجا کیا جائے اور انہیں ناصرف اعزازی ممبر شپ دی جائے
بلکہ مستقبل قریب میں انکی ممبرشپ کو مستقل کرنے کےبھی اقدامات اٹھائے جائیں۔ اسی طرح صحافیوں کی عزت و تکریم ،صحت، تعلیم اور معاشی وسائل کے فروغ کے لیے اجتماعی طورپر اقدامات اٹھانے ہونگے۔
منعقدہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ کلب کے تمام ممبرز کے لیےکلائی میٹ چینج (موسمیاتی تبدیلیاں)کے موضوع پر ایک ٹریننگ ورکشاپ جولائی کے آخری ہفتے میں منعقد کرائی جائیگی۔
منعقدہ اجلاس میں ملک عرفان الحق، چوہدری بشیر احمد ، فیاض محمودخان، میاں محمد فیصل ، نعیم چوہدری، احمد اشفاق، ندیم وڑائچ، خرم شہزاد، محمد ظفر خلجی ودیگر شریک تھے جبکہ میاں نویداحمد، راشد رفیق، امجد رسول، عتیق خان، شاہد جاوید، عبدالقدوس ،ممتاز مونس ، اعجاز خان نے اجلاس میں ٹیلی فونک شرکت کی اور تجاویز بھی دیں۔