ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری

رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)کی نومنتخب کابینہ برائے سال 2021-22ء نے حلف اٹھالیا۔ ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ، ممبرصوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری عشروزکواۃ چوہدری محمدشفیق اورممبرصوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیدنے منتخب ہونے والے عہدیداروں سے حلف لیا۔

وائس چانسلرخواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرسلیمان طاہراورنمائندہ ڈی پی اوڈی ایس پی صدرزبیرخان بنگش مہمان اعزازتھے۔ تقریب کاآغازتلاوت کلام پاک اورنعت رسول مقبولؐ سے ہوا، تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری عبدالقدوس جبکہ حافظ ذیشان نذیرعاصی نے ہدیہ نعت پیش کی۔
مہمان خصوصی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رحیم یارخان پریس کلب کے تمام ممبران ذمہ دارانہ صحافت اورمعاشرے کی برائیوں کی اجاگرکرنے میں اپناسنجیدہ کرداراداکررہے ہیں،

نومنتخب صدرراؤمحمدنعمان اسلم اورجنرل سیکرٹری جی ایم حیدرکی قیادت میں صحافی برادری کی فلاح اورتعمیروترقی کے کام بہتراندازسے ہوں گے، میں قبل ازیں بھی بطورممبرقومی اسمبلی ڈسٹرکٹ پریس کلب کوخطیرگرانٹ لے کردی تھی انشاء اللہ ابھی یہ ریکارڈمیں ہی توڑوں گا،
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت شعبہ صحافت کی ترقی اورصحافیوں کے وقارکے لیے کام کررہی ہے، ایم پی اے وپارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمدشفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافی معاشرے کی آنکھ اورکان کادرجہ رکھتے ہیں،
مزدور،کسان اورمظلوم طبقہ کی آوازایوان بالاتک پہنچانے میں صحافی کے کردارکوفراموش نہیں کیاجاسکتا، بے شمارچیزیں ہمارے علم بھی میڈیاکے ذریعے ہی آتی ہیں جسے حل کرنے میں آسانی ہوتی ہے، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے تمام ممبران کوایک پلیٹ فارم پراکٹھادیکھ کردلی خوشی محسوس ہورہی ہے،
کسی بھی ادارے میں انتخابات جیسے جمہوری عمل کے بعداس طرح متحدہوناخوش آئندہوتاہے، میں ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورچوہدری آصف مجیدہمہ وقت پریس کلب اوراس کے ممبران کے لیے حاضرہیں،
ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافت ریاست کاچوتھااوراہم ترین ستون ہے، کسی بھی علاقہ کے مسائل اورترقی میڈیاکے ذریعے ہی عوام تک پہنچتی ہے، 2018ء کے انتخابات میں میڈیانے ہماری جیت میں اہم کرداراداکیا،

انشاء اللہ ہم اس وقت کے کیے ہوئے وعدے پورے کررہے ہیں آنے والے ڈیڑھ سال کے اندررحیم یارخان ایک تبدیل شدہ شہرنظرآئے گا، اس کی تمام بڑی سڑکیں کارپٹ ہونے جارہی ہیں، 15ارب روپے کی خطیرگرانٹ شہرکی تعمیروترقی پرخرچ کی جارہی ہے،
ڈسٹرکٹ پریس کلب کے نومنتخب صدراورانکی کابینہ تمام صاف ستھرے اورسنجیدہ صحافیوں پرمشتمل ہے، ہم بطورسیاسی نمائندے پریس کلب کی تعمیروترقی کے لیے کوئی کسراٹھانہیں رکھیں گے،
انشاء اللہ اپنے ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ، پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمدشفیق سے مل کرپریس کلب کے تمام مسائل اپنے ذمہ لے کرحل کریں گے، وائس چانسلرخواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرسلیمان طاہرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب اوراس کے علاوہ تمام ادارے مل کرمعاشرے کے لیے بہترکام کریں گے تواس میں کوئی شک نہیں کہ ملک بھی ترقی کرے گااورادارے بھی ترقی کریں گے،

مجھے امیدہے کہ آج پریس کلب رحیم یارخان کی نومنتخب کابینہ نے جوحلف اٹھایاہے وہ اس کی پاسداری بھی کریں گے، انہوں نے کہاکہ خواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی نہ صرف اس خطہ بلکہ ملک بھرکے طلباء وطالبات میں ایک کوالٹی ایجوکیشن فراہم کررہی ہے جس میں صحافی برادری کاتعاون اورکردارہمارے ساتھ شامل عمل رہتاہے،
ڈی ایس پی زبیرخان بنگش نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کومبارک باددی اورکہاکہ محکمہ پولیس معاشرے میں امن وامان کے قیام اورجرائم کے خلاف اپنے وسائل میں رہتے ہوئے کام کررہاہے،
رحیم یارخان کے صحافیوں نے ہمیشہ اچھے اندازمیں نہ صرف مسائل کواجاگرکیابلکہ مثبت تنقیدسے محکمہ پولیس سمیت دیگرمحکموں کی اصلاح کرنے میں اپناکرداراداکیا،

انہوں نے کہاکہ بلاشبہ سیاسی نمائندے ہوں یاانتظامی آفیسرز،عدلیہ ہویاصحافت یہ تمام شعبے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں میں سمجھتاہوں انصاف کے بنیادی ادارے یہی ہیں جتناممکن ہوسکے مظلوم کوانصاف کی فراہمی کویقینی بنایاجائے جس سے دلی سکون میسرہوتاہے۔
نومنتخب صدرراؤمحمدنعمان اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی ذات کے بعدمیں اورمیری کابینہ ممبران پریس کلب کی مشکورہے جنہوں نے اس اہم ذمہ داری کے قابل سمجھتے ہوئے ہمیں اختیارسونپاہے،
انشاء اللہ سال 2021ء میں صحافیوں کے مسائل کے حل اورانکی فلاح وبہبوداورپریس کلب کی تعمیروترقی میں شب وروزایک کردیں گے، انہوں نے آنے والے مہمانوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاک…

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button