خانپور پریس کلب کے سالانہ انتخابات،ریاض بلوچ صدر،راؤ محمد شفیق جنرل سیکرٹری منتخب

خانپور پریس کلب رجسٹرڈ خان پور کے سالانہ انتخابات سال 2021 کے لئے عہدیداران بلامقابلہ کامیاب ہوگئے پریس کلب کے لئے صدر ایکسپریس نیوز کے ریاض بلوچ جبکہ جنرل سیکرٹری راؤ محمد شفیق منتخب ہوگئے

صدر جنرل سیکرٹری
صدر جنرل سیکرٹری

اسی طرح انجمن صحافیان کے صدر خالد خان گورگیج جنرل سیکرٹری سمیع الحق  بھٹہ الیکٹرانک میڈیا کلب کے صدر کی سیٹ پر جام فیاض لاڑ اور جنرل سیکرٹری جہانزیب خان منتخب ہوگئے

قبل ازیں سابق صدر پریس کلب رجسٹرڈ خان پور محمد اشرف مغل نے نومنتخب عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیاعہدیداران کے ناموں کا اعلان ہونے کے بعد سابق صدر پریس کلب اطہر جاوید چوہدری نے تینوں تنظیموں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز سے ان کے عہدوں کا حلف لیا

اسی طرح شہر کی مختلف تنظیموں وکلاء کے وفد نے صدر بار ایسوسی ایشن حافظ سمیع اللہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور ہار پہنائے

ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن خان پور مرکزی انجمن تاجران۔پاکستان تحریک انصاف پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خان وزیر مختلف پولیس افسران چیف آفیسر بلدیہ مسرت عباس ایپکا خان پور کے عہدیداران ایم این اے شیخ فیاض الدین  پروفیسرز مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میاں عبد الستار اسٹام فروش ایسوسی ایشن پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سیٹھ عبدالماجد میاں غوث محمد۔چناب گروپ کے چوہدری تنویر احمد۔اقبال رحمانی ضلع بھر کے صحافیوں کاروباری شخصیات نے خان پور پریس کلب رجسٹرڈ میں پہنچ کر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button