مجلس عاملہ(مئی) کااجلاس6رکنی اصلاحات کمیٹی کی منظوری

رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)کی مجلس عاملہ کااجلاس صدرراؤمحمدنعمان اسلم کی زیرصدارت منعقدہوا، تلاوت کلام پاک کی سعادت حبیب اللہ ملک  اورنعت رسول مقبولؐ محمدصادق ضیاء نے حاصل کی،

مجلس عاملہ نے متفقہ طورپر6رکنی اصلاحات کمیٹی کی منظوری دی جس میں حبیب اللہ ملک، عاصم صدیق، جاویداقبال، مخدوم غلام عباس، جاویداقبال چوہدری اورقیصرغفورچوہدری شامل ہوں گے جبکہ حبیب اللہ ملک کمیٹی کے کنوینئرہوں گے،

اصلاحات کمیٹی تمام ممبران کی اہلیت کی جانچ پڑتال کرنے کے بعدحتمی شفارشات ایگزیکٹوباڈی کوپیش کرے گی،کمیٹی کی سفارشات حتمی اورمن وعن قابل قبول ہوں گی،

اجلاس میں سابق اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی اورممبران جنیدآرائیں اورفاروق ریاض گجرکودیئے گئے نوٹسسزپرتفصیلی بحث ہوئی جس پرانہیں نوٹس کاجواب نہ دینے،

ممبران کودھمکانے، آئین کونہ ماننے اوردرخواست بازی جیسی آئین کے منافی سرگرمیوں میں ملوث پانے پربنیادی رکنیت خارج کردی گئیں،

علاوہ ازیں سوشل میڈیاپرپریس کلب کے اندرونی معاملات پرمداخلت، گھٹیازبان کااستعمال اورصحافی برادری کی تضحیک کرنے پرایسوسی ایٹ ممبرمحسن ملک کی بنیادی رکنیت بھی ختم کردی گئی،

جبکہ اسی طرح کے عمل کاحصہ بننے والے دیگرممبران کوبھی نوٹس جاری کرنے کافیصلہ کیاگیا۔

گزشتہ روزجنرل کونسل کے فیصلوں کے بعدچندغیرمتعلقہ افرادراناعمران، چوہدری محمدسلیم، وسیم احمد، راناحمزہ اورچوہدری منظورکی طرف سے سوشل میڈیاپرپریس کلب اورصحافیوں کے خلاف نازیباپوسٹ لگانے اوردھمکانے پرقانونی کاروائی کافیصلہ کیاگیااورتین ماہ تک پریس کلب داخلے پرپابندی عائدکردی گئی،

اجلاس میں کہاگیاکہ کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کوپریس کلب کے اندرونی معاملات میں مداخلت اورگھٹیازبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،

سابق صدر،جنرل سیکرٹری اورفنانس سیکرٹری کوخط لکھنے کے باوجودتاحال سال2020ء کاحساب اوراثاثہ جات کی تفصیل فراہم نہ کرنے پرآخری نوٹس دینے کافیصلہ کیاگیا،

اجلاس میں بتایاگیاکہ پریس کلب کی واحدانکم اشتہاری بورڈہیں لیکن ٹھیکیدارفہددرانی نے گزشتہ 5ماہ سے اس کاکرایہ ادانہیں کیاجسے 3نوٹس پہلے ہی جاری کردیے گئے ہیں،

اجلاس میں ایل سی ڈی کو15دن کے اندرنیلام کرکے کرایاوصول کرنے کافیصلہ کیاگیاہے،

اس سلسلہ میں سابق صدرڈاکٹرممتازمونس کی زیرصدارت چندماہ قبل جنرل کونسل اجلاس میں بھی کرایہ وصول کرنے کافیصلہ کیاگیاتھا،

اجلاس میں صدرپریس کلب راؤمحمدنعمان اسلم، جنرل سیکرٹری جی ایم حیدر،حبیب اللہ ملک، جاویداقبال چوہدری،محمدعمران مقصود، چوہدری محمدشہبازاوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پریس کلب تمام صحافیوں کاگھرہے،

اس کے تمام ممبران قابل احترام اورقابل عزت ہیں، ممبران کوچاہیے کہ اپنے گھرکے وقاراورصحافیوں کی بقاکے لیے موجودہ باڈی کابھرپورساتھ دیں تاکہ فلاح وبہبوداورتعمیروترقی کے کاموں کوبخوبی سرانجام دیاجاسکے،

کنوینئراصلاحات کمیٹی حبیب اللہ ملک نے کہاکہ پریس کلب کی ممبرشپ کی اہلیت کی جانچ پڑتال کے دوران بلاتفریق اوربلاامتیازفیصلے ہوں گے،

جس کے لیے پریس کلب کے آئین کی روشنی میں ممبران کی حتمی فہرست مرتب کی جائے گی،

ورکنگ صحافی پریس کلب اندرجبکہ اہلیت پرپورانہ اترنے والے ممبرشپ کے اہل نہیں ہوں گے، انہوں نے کہاکہ امیدہے کہ تمام موجودہ ممبران پریس کلب کے آئین کی پاسداری اوراپنی اہلیت آئین کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں گے، اجلاس کے آخرمیں ڈسٹرکٹ پریس کلب کی تعمیرترقی اورصحافیوں کے اتحادواتفاق پرکامیابی پردعاکی گئی،

اس موقع پرممبران مجلس عاملہ نذرمحمدرند،صدیق بلوچ،محمدطارق گوندل، محمدسہیل پاشا، محمدخالدجمیل، جام شبیراحمد،چوہدری بشیراحمدنے شرکت کی۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button