یکم مئی سے آئین پرپورانہ اترنے والے ممبران کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)کاماہانہ اجلاس زیرصدارت صدرجاویداقبال چوہدری منعقدہوا، اجلاس کاآغازتلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔

اجلاس میں سابقہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توسیع، آفس سیکرٹری بھرتی کی منظوری، سائن بورڈزکے کرایہ جات میں اضافہ اورنئے آئین پرعمل درآمدکے حوالے سے فیصلے کیے گئے

 اجلاس میں،سینئرنائب صدرفارق احمدسندھو،نائب صدرراناوسیم ممتاز،جنرل سیکرٹری بلال حبیب،جوائنٹ سیکرٹری چوہدری محمدحفیظ، فنانس سیکرٹری میاں انوارالحق، سیکرٹری انفارمیشن محمدسلیم چشتی، ایگزیکٹوممبران میاں محمد شوکت، محمداقبال، عامربھٹی، ارسلان شوکت مہاندرہ، غلام حیدرمنگریو، سکندرالزماں اورحسین احمدنے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدرجاویداقبال چوہدری نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب ایک آئینی ادارہ ہے جس کوآئین کے مطابق چلایاجائے گاگزشتہ تین ماہ میں موجودہ کابینہ نے ممبران کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی اورخواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی کے ساتھ سکالرشپس کے لیے معاہدے کئے

جس سے ممبران کوسالانہ لاکھوں روپے کافائدہ ہوگااس کے علاوہ جلدشہرکے نامورسکولزاورکالجزکی سطح پر بھی ایم اویوسائن کیے جائیں گے

ڈسٹرکٹ پریس کلب کی تعمیروترقی اورصحافیوں کی فلاح وبہبودہمارے منشورمیں شامل ہے

ڈسٹرکٹ پریس کلب کے لان سے ملحقہ سڑک پرٹف ٹائلزاورحدبندی کے لیے بلاک لگ چکے ہیں پریس کلب میں خوبصورتی کے لیے نئے پھول دار، پھل داراورسایہ دارپودے لگائے جائیں گے جس سے ادارے کی خوبصورتی میں مزیداضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ آئین پرعمل درآمدشروع ہو چکا ہی اس کے لیے تمام ممبران کوایک ماہ کانوٹس جاری کیا جا رہا ہے جوکہ پریس کلب کے نوٹس بورڈپرچسپاں کردیا جائے گا۔

جوممبران  آئین پرپورانہیں اترتے وہ ایک ماہ کے اندراندرخودکو آئین کے مطابق ڈھال لیں یکم مئی سے آئین پرپورانہ اترنے والے ممبران ڈسٹرکٹ پریس کلب کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ پریس کلب میں اخبارات کے ریکارڈکوترتیب دینے اورپریس کلب کے دیگرامورسرانجام دینے کے لیے آفس سیکرٹری کی تعیناتی بذریعہ اشتہارکی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ تمام ممبران کابینہ کی مشاورت کے ساتھ پسندنہ پسندکے بجائے آئین کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب اورممبران کے وسیع ترمفادمیں فیصلے کیے جائیں گے

ہم ایک ویژن اورسوچ کے تحت پریس کلب کی تعمیروترقی، ممبران کی فلاح وبہبودکے ساتھ ساتھ ان کے عزت اوروقارمیں اضافہ کے لیے کام کرنے کااعادہ رکھتے ہیں،

اجلاس میں کابینہ ممبران کی جانب سے آفس سیکرٹری کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی،

ممبرپریس کلب میاں محمدشہبازشریف کوڈسٹرکٹ پریس کلب کے آفیشل وٹس اپ گروپ میں کابینہ کے خلاف غیرمناسب الفاظ پرنوٹس جاری کرنے اورجواب طلب کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button