مخالف گروپ کی ہائی کورٹ میں دائررٹ پٹیشن ناقابل سماعت قرار،راو نعمان اسلم

رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ)کے سیاسی اختلافات پرڈی سی رحیم یارخان کی طرف سے قائم کمیٹی کے فیصلے کے خلاف مخالف گروپ کی ہائی کورٹ میں دائررٹ پٹیشن ناقابل سماعت قرار،

ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان کی کابینہ برائے 2021ء الیکشن کے عمل کے بعدبلامقابلہ منتخب ہوئی جبکہ اپوزیشن گروپ نے ایک متوازی تنظیم بناکرمنتخب کابینہ کوماننے سے انکارکیا

جس پرمنتخب کابینہ کے صدرراؤنعمان اسلم اورجنرل سیکرٹری جی ایم حیدرنے ڈپٹی کمشنررحیم یارخان کوپریس کلب میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے درخواست دی

جس پرانہوں نے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے کردونوں گروپوں اورالیکشن کمیٹی کوتین مرتبہ طلب کیاجس پراپوزیشن کوئی مناسب جواب نہ دے سکی،

کمیٹی نے راؤنعمان اسلم کی صدارت میں منتخب ہونے والی کابینہ کے حق میں فیصلہ دے کرپریس کلب کاچارج ان کے حوالے کردیا،

ڈپٹی کمشنرکے اس فیصلے کے خلاف ممبرپریس کلب راناامتیازاحمدنے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائرکردی جس پر ہائی کورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان نے راناامتیازاحمدکے وکیل کے ابتدائی دلائل سے اختلاف کرتے ہوئے رٹ پٹیشن ناقابل سماعت قراردے کرخارج کردی۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button