الیکٹرونک اینڈپرنٹ میڈیا لیاقت پور کے وفد کی نومنتخب باڈی کو مبارک باد

رحیم یارخان:تحصیل صدرالیکٹرونک اینڈپرنٹ میڈیا لیاقت پوروسرپرست اعلی لیاقت پور پریس کلب خورشید احمد خورشیدکی ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ)کے نومنتخب ضلعی صدرراؤمحمدنعمان اسلم اورجنرل سیکرٹری جی ایم حیدرسے ملاقات،مبارک باددی،

مالاپہنائیں اورگلدستہ پیش کیا، خورشیداحمدخورشیدنے کہاکہ صدرراؤمحمدنعمان اسلم اورجنرل سیکرٹری جی ایم حیدرصحافیوں کی فلاح وبہبودکے لیے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے،

پریس کلب کی موجودہ باڈی ورکنگ جرنلسٹ پرمشتمل ہے جومعاشرے میں پسے ہوئے طبقات کی آوازایوانوں تک پہنچاکرانصاف کی فراہمی میں بھرپورکرداراداکررہے ہیں،

صدرراؤمحمدنعمان اسلم اورجنرل سیکرٹری جی ایم حیدرنے کہاکہ پریس کلب کی عزت ووقارپرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، مظلوموں اورمعاشرے کے پسے ہوئے طبقہ کی آوازکوایوانوں تک پہنچانے میں اپناکرداراداکرتے رہیں گے،

صحافیوں کی فلاح وبہبودہی ہمارااصل ایجنڈاہے،

ڈسٹرکٹ پریس کلب میں مثبت صحافت کوپروان چڑھائیں گے، اس موقع پرڈسٹرکٹ پریس کلب کے سینئرنائب صدرجاویداقبال چوہدری،سابق صدرقیصرغفورچوہدری، میاں شوکت علی،نذرعباس ودیگرموجودتھے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button