صحافیوں کواشیاء خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کے لیے یوٹیلٹی سٹورکی موبائل وین کی دوسری بارآمد

رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ)میں صحافیوں کواشیاء خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کے لیے یوٹیلٹی سٹورکی موبائل وین کی دوسری بارآمد،

صحافیوں نے معیاری اشیاء رعائتی قیمتوں پرحاصل کیں، اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے صدرڈسٹرکٹ پریس کلب راؤمحمدنعمان اسلم اورجنرل سیکرٹری جی ایم حیدرنے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کومثبت صحافتی سرگرمیوں کاادارہ بنانے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی فلاح وبہبودکویقینی بناناہماری اولین ترجیح ہے،

رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں ممبران ڈسٹرکٹ پریس اوردیگرصحافیوں کوہرقسم کاریلیف دینے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں،

رواں سال پریس کلب کی تاریخ میں ایک اچھااوریادگارسال ثابت ہوگا، ہماری کوشش ہے کہ پریس کلب کوایک مثالی کلب بنایاجائے،

صحافیوں کی صحت کے لیے جلدفری میڈیکل کیمپ لگایاجائے گاجہاں مفت طبی اورٹیسٹ کی سہولتیں مہیاکی جائیں گی،انہوں نے یوٹیلٹی سٹورکے ریجنل منیجراللہ یارسعیدی اورفوکل پرسن ظہورمحی الدین کاشکریہ اداکیا،

اس موقع پرممبران پریس کلب اوردیگرصحافیوں نے یوٹیلٹی موبائل وین سے معیاری اشیاء رعائتی نرخوں پرحاصل کیں اورصدرڈسٹرکٹ پریس راؤمحمدنعمان اسلم اورجنرل سیکرٹری جی ایم حیدرکی کاوشوں کوخوب سراہا،

سینئرصحافی حافظ فلک شیرسندھونے اپنی نگرانی میں صحافیوں کواشیاء خوردونوش کی فراہمی کویقینی بنایا۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button