پریس کلب اجلاس ،4چاررکنی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کی منظوری

رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)رحیم یارخان کی ایگزیکٹوباڈی کااجلاس زیرصدارت صدرراؤنعمان اسلم منعقدہوا،

اجلاس میں ممبران کی تجویزپرپریس کلب کی تعمیروترقی اورصحافیوں کی فلاح وبہبودکے لیے صدروجنرل سیکرٹری کومثبت اقدامات، فنڈریزنگ کامکمل اختیاردیاگیا،

اجلاس میں تمام فیصلے بلاتفریق اورپریس کلب کے آئین کے مطابق کرنے کاعزم کیاگیا،پریس کلب کوباقاعدہ مکمل ادارہ بنانے کے لیے 4چاررکنی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی جوممبران کی اہلیت آئین کے مطابق جانچنے اورآئین میں مناسب ترامیم کے لیے قابل عمل تجاویزدے گی،

ایگزیکٹوباڈی ان تجاویزپرمن وعن فیصلے کرے گی، اجلاس میں ڈسٹرکٹ پریس کلب میں نصب اشتہاری بورڈاورایل سی ڈی کے بقایاجات کی وصولی کے لیے کنٹریکٹرسے رابطہ کیاگیا،

بقایاجات کی عدم ادائیگی کی صورت میں ایل سی ڈی کوبندکرنے اوربحق پریس کلب ضبط کرنے کافیصلہ کیاگیا، الیکشن کے عمل کے دوران ممبران کودھمکانے پرممبرپریس کلب جنیدآرائیں کی ممبرشپ معطل کرکے انہیں وضاحت کے لیے ایک ہفتے کانوٹس دینے کافیصلہ کیاگیا

علاوہ ازیں ممبرپریس کلب فاروق ریاض گجرکوپریس کلب کے منظورشدہ آئین میں ترمیم پردستخط کرنے کے باوجودعدالت میں جھوٹادعویٰ دائرکرنے پرشوکازنوٹس جاری کرنے کافیصلہ کیاگیا،

فاروق ریاض گجراندرسات یوم نوٹس کاجواب دینے کے پابندہوں گے، صدرپریس کلب راؤنعمان اسلم، جنرل سیکرٹری جی ایم  حیدر،سینئرنائب صدرجاویداقبال چوہدری، حبیب اللہ ملک، چوہدری محمدشہباز، عمران مقصود، محمدصادق ضیاء، نذرحسین رندنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سال 2021ء اصلاحات کے ساتھ ساتھ پریس کلب کی تعمیروترقی، اتحادواتفاق اورصحافیوں کی فلاح وبہبودکاسال ہوگا، اجلاس میں ممبران ایگزیکٹوکمیٹی خالدجمیل، طارق محمود، سہیل پاشا، طارق گوندل، صدیق بلوچ، چوہدری بشیراحمداورجام شبیراحمدنے شرکت کی۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button