صحافیوں کی سہولت کے لیے یوٹیلیٹی سٹورکی موبائل گاڑی رعائتی نرخوں پراشیاء خوردونوش کی فراہمی

رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ممبران وصحافیوں کی سہولت کے لیے یوٹیلیٹی سٹورکی موبائل گاڑی رعائتی نرخوں پراشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لیے پریس کلب میں موجودرہی

جس سے صحافیوں نے چینی، گھی، آٹا، دالیں، چائے اوردیگراشیاء رعائتی نرخوں پرحاصل کیں، صدرڈسٹرکٹ پریس کلب راؤنعمان اسلم اورجنرل سیکرٹری جی ایم حیدرکی ان کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے صحافیوں نے کہاکہ یہ ایک اچھاعمل ہے

جس سے رعائتی اورمعیاری اشیاء مہیاہوئی ہیں اورآئندہ بھی اس طرح کاسلسلہ جاری رہناچاہیے، اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے راؤنعمان اسلم اورجی ایم حیدرنے کہاکہ پریس کلب کی تعمیروترقی، صحافیوں کی فلاح وبہبودہماری اولین ترجیح ہے،

انہوں نے کہاکہ جلدہی پریس کلب میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقادبھی کرایاجارہاہے جس میں صحافیوں کوطبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ٹیسٹ کی سہولتیں موجودہوں گی،

ہم ایک دورمیں داخل ہوئے ہیں اوریہ دورصحافیوں کے لیے یادگارثابت ہوگا، پریس کلب کی تعمیروترقی کے لیے ہماری سطح پرکوششیں جاری رہیں گی اوربلاتفریق تمام صحافی اس سے استفادہ حاصل کرسکیں گے،

اس موقع پریوٹیلٹی سٹورکے فوکل پرسن ظہورمحی الدین نے کہاکہ وفاقی حکومت عوام کواشیاء خوردونوش ان کی دہلیزتک پہنچانے کے لیے ہرممکن کوشش کررہی ہے،

پریس کلب کے صحافی اس معاشرے کاحصہ ہیں آئندہ بھی یہ موبائل وین صحافی برادری کورعائتی نرخوں پرسامان کی فراہمی کے لیے سہولت مہیاکرتی رہے گی، راؤنعمان اسلم اورجی ایم حیدرنے ریجنل منیجراللہ یارسعیدی اورفوکل پرسن ظہورمحی الدین کاشکریہ اداکیا۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button