پریس کلب ممبران کوبیسک لائف سپورٹ اور فائرسیفٹی کی عملی تربیت فراہم کی جائے گی

رحیم یارخان:ریسکیو1122کے ضلعی ہیڈ آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعادل الرحمٰن کے زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔

ریسکیو1122کے ضلعی ہیڈ آفس
ریسکیو1122کے ضلعی ہیڈ آفس

ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر رائونعمان،جی ایم حیدر،غلام حسن،عامر بھٹی سمیت اہم عہدہ داران نے خصوصی شرکت کی,اس موقع پر ریڈز پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شاہد سلیم بھی موجود تھے۔
ڈاکٹرعادل الرحمٰن نے صدر پریس کلب رائو نعمان سمیت تمام ممبران کو نئی کابینہ کا حلف اُٹھانے پر مبارک باد دی اور کہا کہ ریسکیو1122اور صحافی برادری کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

عوام میں سیفٹی کے متعلق شعوراُجاگر کرنے میں دونوں ادارے دن رات محنت کررہے ہیں۔عصر حاضر میں میڈیا کے ذریعے چلائی جانے والی شعوری مہم بہت زیادہ کام یاب رہی ہیں اور وسیع سطح پر عوام تک معلومات کی فراہمی کا بہت بڑا ذریعہ ہیں۔

ریسکیو1122نے ضلع بھر میں ہزاروں لوگوں کو عملی تربیت فراہم کرکے حادثات سے نمٹنے کے قابل بنایا۔ ریسکیو1122اورریڈزپاکستان مشترکہ طورپر ریسکیورضاکاربنانے کی مہم کو مزید تقویت دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرچکے ہیں۔

جس سے دونوں ادارے مل کر ضلع کی چاروں تحصیلوں میں رضاکاروں کی تربیت اوررجسٹریشن کو دوردراز علاقوں تک پھیلانے کا عزم رکھتے ہیں۔صدر پریس کلب رائو نعمان نے اس موقع پر کہا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا ہمیشہ سے سیفٹی شعوراُجاگر کرنے میں ریسکیو1122کے ساتھ مل کر اپنا بھرپورکردار اداکرتا آیا ہے اور مستقبل میں اپنے رابطوں کو مزید تقویت فراہم کرتے ہوئے نئے پروگرام مرتب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی پریس کلب میں 100کے قریب صحابی ممبران ہیں جو 24گھنٹے سروسز فراہم کررہے ہیں اپنی خدمات کے دوران صحافی برادری کو روزمرہ پیش آنے والے حادثات اور اسی طرح سانحات میں رپورٹنگ کے دوران انسانی خدمات کا جذبہ لیے شریک رہتے ہیں۔

اس لیے ہم یہ ضروری سمجھتے ہیں کہ تمام صحافی ممبران کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی اور فائر سیفٹی کی بنیادی تربیت فراہم ہو تاکہ بوقت ضرورت وہ اپنی سیفٹی کے ساتھ ساتھ جائے حادثہ پر ایمرجنسی سروسز کے شانہ بشانہ مدد کرسکیں۔

ڈاکٹرعادل الرحمٰن نے اس تجویز کو خوب سراہا اور کمیونٹی سیفٹی ٹریننگ ونگ کے انسٹرکٹرزکو ضلعی پریس کلب کے تمام صحافی ممبران کو تربیتی کورسز کروانے کے لیے شیڈول مرتب کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

ریڈزپاکستان کے ایگزیکٹیوڈائریکٹرشاہد سلیم نے اس موقع پر کہا کہ ریڈزپاکستان ضلعی پریس کلب کے تمام ممبران کو عملی تربیت فراہم کرنے میںریسکیورز کے شانہ بشانہ اپنا بھرپورکردار اداکرنے کے ساتھ ساتھ درکار ضروری وسائل کو بروئے کار لائیں گے تاکہ محفوظ معاشرے کے قیام میںکیے جانے والے مشترکہ اقدامات میں اضافہ کیا جاسکے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button