آل ہوٹلزاینڈریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کومبارک باد

رحیم یارخان:آلہوٹلزاینڈریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے وفدکی ڈسٹرکٹ پریس کلب آمد، نومنتخب کابینہ کومبارک باددی، گلدستے پیش کئے اورپھولوں کے ہارپہنائے،

وفدمیں صدرعمران محمودڈوگر، جنرل سیکرٹری عدنان جلیل بھٹی،چیئرمین چوہدری قمرشریف، فنانس سیکرٹری یوسف علی، ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مرزاعبدالباسط، سیدشہزادشاہ ودیگرعہدیدارشامل تھے،

اس موقع پرعمران محمودڈوگراورعدنان جلیل بھٹی نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب ہمیشہ سے عوامی مسائل کواجاگرکرنے کاگڑھ ثابت ہواہے،

سال 2021ء کے لیے صدرراؤنعمان اسلم اورجنرل سیکرٹری جی ایم حیدرکی قیادت میں ناصرف صحافیوں کے لیے بلکہ شہریوں کے لیے خوش آئندثابت ہوگا،

نومنتخب پوری کابینہ ورکنگ جرنلسٹ پرمشتمل ہے ہم امیدکرتے ہیں کہ ہماری ایسوسی ایشن سمیت رحیم یارخان دیگرطبقات کے مسائل کواجاگرکرنے کے لیے ڈسٹرکٹ پریس کلب بھرپورکرداراداکرے گا،

صدرپریس کلب راؤنعمان اسلم اورجنرل سیکرٹری جی ایم حیدرنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ صحافی معاشرے کی آنکھ اورکان ہوتے ہیں،

پریس کلب میں تمام صحافی اپنی ذمہ داریوں کونبھانے کے لیے ہمہ تن مصروف اورکوشاں ہیں جس طبقے کے بھی مسائل ہوں گے انہیں اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے کے لیے کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی،

اس موقع پرفنانس سیکرٹری محمدصادق ضیاء، سینئرنائب صدرجاویداقبال چوہدری، ایگزیکٹوممبرجام شبیراحمد، سابق صدرقیصرغفورچوہدری، سابق جنرل سیکرٹری عاصم صدیق موجودتھے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button