جمہوریت میں آزاد میڈیا کا کردار

جمہوریت کی اہمیت

جمہوریت مشرقی کا مغربی تصور نہیں بلکہ ایک آفاری طریقہ کار ہے جو پر امن انتقال اقتدار کی ضمانت دیتاہے اور موثر اور آزمودہ طریقہ ہے ،جمہوریت عوامی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتی ہے کیونکہ اس نظام میں سوچنے ،بولنے اور تحریری و تحقیق کی آ زادی حاصل ہو تی ہے جس کے بغیر حقوق کا تعین اور تحفظ نا ممکن ہے ،جمہوریت میں ایک فرد ایک ووٹ کے اصول کے باعث ہر فرد ہر قومی معاملہ پر رائے بنانے اور اس کا کھل کر اظہا رکرنے کی جانب راغب ہوتا ہے اور یوں حکومتی فیصلوں میں کسی حد تک خود کو حصہ دار سمجھتا ہے ۔

جمہوریت میں آزاد میڈیا کا کردار

صحافت یا میڈیا ریاست کا چوتھا ستون مانا جاتا ہے ،اور اسے معاشرے کی آنکھ ،کان اور زبان کہا جاتا ہے ،آزاد میڈیا عوام کے بنیادی  آئینی حقوق کے حصول کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ،
آزاد میڈیا منتخب حکومتوں کو عوام کے سامنے جوابدہ بناتا ہے  اور جمہوریت کے فروغ اور استحکام میں معاون ہوتا ہے ،
آزاد میڈیا ملک میں مقتددطبقات کے سامنے سچ بولنے اور حقائق سامنے لانے میں کردار ادا کرتاہے ،آزاد میڈیا ملک میں قانون کی بالادستی اور قانون کے یکساں اطلاق کے معاملات پر نظر رکھتاہے ،میڈیا عوام بالخصوص پسماندہ اور مظلوم طبقات کی آواز بنتا ہے ۔

امتیازی سلوک کا شکار طبقات کے حقوق کا تحفظ اور میڈیا کاکردار

میڈیا معاشرے اور ریاست کی جانب سے امتیازی سلو ک کا شکارطبقات کی آواز اٹھانے اور انہیں مرکزی دھارے یعنی مین سٹریم میں لانے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے،میڈیا کے بدولت بہت سے ایسے واقعات کی نشاندہی ہوتی ہے ،
جو خواتین ،اقلیتوں ،خواجہ سراوں یا بچوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی ہو تے ہیں ،میڈیاکے دباو کی بنا پر ہی سرکاری محکمے اور اہلکار ایسے واقعات پر کاروائی کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ،
گویا میڈیا کسی جمہوریت کی اصل روح یعنی معاشر ے کے سبھی طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کے عمل میں معاونت کرتا ہے ۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
× ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں ؟