صحافیوں کے لئے ان قوانین اور ضوابط کا جاننا کیوں ضروری ہے ؟

صحافیوں کے لئے ان قوانین اور ضوابط کا جاننا کیوں ضروری ہے ؟

صحافیوں کے لئے آئین اور قانون کو جاننا نہایت اہم ہے تاکہ وہ اپنی خبروں اور تجزیوں کو انہیں کی روشنی میں ڈھال سکے،
آئینی حقوق اور قوانین سے باخبر صحافی اچھی خبریں ڈھونڈ سکتے ہیں اور انہیں بہتر انداز میں تحریر کر سکتے ہیں ،قوانین اور ضوابط سے آگاہی صحافی کو اپنے اور اپنی خبروں کے قانونی دفاع میں بھی مدد فراہم کر تی ہے ،
آئین اور قانون میں درج انسانی حقوق سے  متعلق خبریں اور تجزیے عام شہریوں کو اپنے قانونی حق سے باخبر رکھتے ہیں اور انہیں اس کے لئے آواز اٹھانے میں مدد دیتے ہیں ،
آئین اور قانونی حقوق سے باخبر صحافی اور معاشرہ ہی حکومتوں ،حکومتی اداروں اور اہلکاروں کو جوابدہ بنا سکتے ہیں ۔


اظہار رائے کی آزادی اور معلومات تک رسائی  کے حقوق 

آرٹیکل 19۔               ہر شہری کو تقریر و تحریر اور اظہار کی آزادی کا حق ہے نیز پریس کو بھی کام کرنے کی آزادی ہے
تاہم اس حق کے استعمال پر کسی قانون کے تحت مناسب پابندیا ں عائد کی جا سکتی ہیں ۔


آرٹیکل 19اے۔           ہر شہری کو عوام معاملات سے متعلق معلومات تک رسائی حاصل ہے تااس حق پر قانون کے تحت
معقول پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں ۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
× ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں ؟