سوشل میڈیا کی افادیت اور اس کی اخلاقیات کے عنوان سے ٹریننگ ورکشاپ

خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کمیٹی نے سٹوڈنٹس اور سٹاف کے لئے سوشل میڈیا کی افادیت اور اس کی اخلاقیات کے عنوان سے ایک ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا جس میں معروف جرنلسٹ عاصم صدیق، بلال حبیب اور ملک عرفان الحق نے بطور گیسٹ سپیکر شرکت کی۔

تقریب میں صدر پریس کلب راؤ نعمان اسلم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ جنرل سیکرٹری پریس کلب جی ایم حیدر مہمان اعزاز تھے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اس جدید دور کی اہم ضرورت ہے۔ اس کا استعمال احتیاط کا متقاضی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے لئے ضروری ہے کہ وہ اخلاقیات کو ملحوظ خاطر رکھیں، بغیر تصدیق کے کوئی بھی متن آگے شیئر نہ کریں اور اس کو مثبت مقاصد کے لئے استعمال کریں۔
سوشل میڈیا صارفین اپنے ذمہ دارانہ استعمال سے دنیا میں پاکستان کا مثبت تصور اجاگر کر سکتے ہیں۔مقررین اور مہمان خصوصی نے منتظمین کی کوششوں کو سراہا۔

ورکشاپ کے اختتام پر مقررین میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیئے گئے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button