پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز ٹی پارٹی کا اہتمام

رحیم یار خان (پریس کلب)ڈسٹرکٹ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے اور کالج سٹاف کے ممبران نے بھرپور شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل انجینئر حبیب احمد سیال اور ڈسٹرکٹ منیجرٹیوٹا مقصود طاہر نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں میڈیا کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

یہ ایک شعبہ صحافت ہے جو عوام کے مسائل حکام بالا تک پہنچاتا ہے۔ٹیکنیکل ایجوکیشن فراہم کرنے والے اداروں کی ترقی اور تشہیر کے لئے بھی علاقائی و قومی میڈیا اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل تعلیم دینے والے ادارے اپنی بساعت سے بڑھ کر علاقے کے نوجوانوں کو ہنر فراہم کر رہے ہیں حکومت کے ساتھ ساتھ دیگر رفاحی اداروں کو بھی ان کی بہتری کے لئے کوششیں کرنی چاہیں۔

انہوں نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ میڈیا پرسن ان اداروں کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر راؤ نعمان اسلم اور جنرل سیکرٹری جی ایم حیدار نے ادارے کے پرنسپل اور سٹاف کا عہدیداروں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔اور انہیں یقین دلایا کے علاقے کی ترقی اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے والے قومی سرمایا ہیں ہم سب کا فرض ہے کہ اس کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر ٹیکنیکل کالج کے ڈائریکٹر فیزیکل ایجوکیشن ساجد محمود خان،انجینئر شکیل امجد،نوید عالم اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔کالج انتظامیہ کی طرف سے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔

تقریب کے اختتام پر گرین اینڈ کلین پاکستان کے سلسلہ میں شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پودا لگایا گیا اور ملک کی ترقی کے دعا کی گئی۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سینئر نائب صدر چوہدری جاوید اقبال،نائب صدر عمران مقصود،سیکرٹری انفارمیشن صدیق بلوچ،ممبران مجلس عاملہ خالد جمیل،بشیر چوہدری،طارق گوندل،چوہدری شہباز احمد،جام شبیر احمد،سہیل پاشا،سینئر جرنلسٹ میاں شوکت،قیصر غفور،ذولقرنین،غلام حید منگریو,میاں فیصل و دیگر شریک تھے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button