طلباء وطالبات کوجدیدطرزتعلیم وتربیت سے آراستہ کیاجارہاہے,پروفیسرڈاکٹرسلیمان طاہر

رحیم یارخان:وائس چانسلرخواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرسلیمان طاہرکی ڈسٹرکٹ پریس کلب آمد،

صدرجاویداقبال چوہدری جنرل سیکرٹری بلال حبیب، نائب صدرراناوسیم ممتاز، فنانس سیکرٹری انوارالحق، سیکرٹری انفارمیشن محمدسلیم چشتی ودیگرعہدیداران وممبران نے پروفیسرڈاکٹرسلیمان طاہرکااستقبال کیااورپریس کلب آمدپرخوش آمدیدکہا۔

اس موقع پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرسلیمان طاہرنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ خواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی خطہ میں طلباء طالبات کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے جہاں طلباء وطالبات کوجدیدطرزتعلیم وتربیت سے آراستہ کیاجارہاہے معاشرے کی بہترین تشکیل کے لیے پاکستان کی یونیورسٹیزاپنابھرپورکرداراداکررہی ہیں تعلیم کوفروغ دیے بغیرکوئی ملک اورمعاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،

پاکستان کے روشن اورتابناک مستقبل کے لیے ہمیں بچیوں کی تعلیم پرخصوصی توجہ دیناہوگی تاکہ مستقبل میں ہماری یہ صنف نازک پاکستان کی تعمیروترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکراپناکرداراداکریں خواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی میں محدودوسائل کے باوجودیتیم اورمستحق طلباء وطالبات کوسوفیصدسکالرشپ پرفری تعلیم مہیاکی جارہی ہے

خواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی کوپاکستان کی ٹاپ یونیورسٹی بنانامیراخواب ہے گزشتہ دوسالوں میں یونیورسٹی میں طلباء وطالبات کی تعداد16ہزارسے تجاوزکرچکی ہے،

طلباء وطالبات کی سہولیات کے لیے یونیورسٹی کے اندرہاسٹلزبنائے گئے ہیں طلباء وطالبات کی پک اینڈڈراپ کے لیے 18بسیں دستیاب ہیں یونیورسٹی کے اندرطلباء وطالبات کودرپیش مسائل کے لیے ای رومز بنائے گئے ہیں جہاں ایک ہی چھت تلے ان کے مسائل حل کیے جاتے ہیں یونیورسٹی میں گرین اینڈکلین مہم کے کے سلسلہ میں بھرپورشجرکاری کرتے ہوئے سایہ دار، پھول داراورپھل دارپودے لگائے گئے ہیں،

273ایکڑپرمحیط یونیورسٹی کے اندرطلباء وطالبات کوتعلیم دوست ماحول کی فراہمی کویقینی بنایاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ الحمداللہ ٹیکنالوجی اورریسرچ کے حوالہ سے ہمارے طلباء وطالبات نے بہت ساری کامیابی سمیٹی ہیں یونیورسٹی نے اپنامنرل واٹرآب فریدکے نام سے تیارکیاہے جوبہت جلدمارکیٹ میں لاؤنچ کیاجائے گا

اس کے علاوہ گزشتہ دوسالوں میں یونیورسٹی نے 101کتابوں کے سمسٹرمکمل کیے جوکہ حوصلہ افزابات ہے انہوں نے کہاکہ پی سی ٹو یونیورسٹی میں انٹرنیشنل معیارکاسپورٹس کمپلیکس تعمیرکیاجائے گاجہاں انٹرنیشنل سطح کی مختلف گیمزکاانعقادکرایاجاسکے گا

جوکہ اہل رحیم یارخان کے لیے بڑے اعزازکی بات ہے ہم نے وسائل کے اندررہتے ہوئے یونیورسٹی میں طلباء وطالبات کی بہترتعلیم کے لیے ایڈمنسٹریشن اخراجات کوکم کرکے مستحق طلباء وطالبات کے لیے سکالرشپس کاانتظام کیاہے

اس کے علاوہ فیکلٹی کی بہتری کے لیے ٹریننگزکاانعقادکیاجاتاہے ہماری خواہش ہے کہ خواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی میں زیرتعلیم طلباء وطالبات اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے دنیابھرمیں یونیورسٹی اورملک کانام روشن کریں انہوں نے کہاکہ صحافی اوراستادکامعاشرے میں ایک جیساکردارہے متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے بچوں کوسکالرشپس دیے جائیں گے تاکہ ملک اورمعاشرے کی خدمت کرنے والے صحافی طبقہ کے بچے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے معاشرے کی ترقی میں اپناحصہ ڈال سکیں،

اس موقع پرصدرڈسٹرکٹ پریس کلب جاویداقبال چوہدری نے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرسلیمان طاہرکی جانب سے صحافیوں کے بچوں کے لیے سکالرشپس دینے کے اعلان کوسراہتے ہوئے کہاکہ خواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرسلیمان طاہرکی سرپرستی میں بہترین تعلیمی خدمات سرانجام دے رہی ہے

یونیورسٹی کے موجودہ ماحول سے طلباء وطالبات کے والدین صحافی اورشہری مطمئن ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ملک کے نامورماہرتعلیم یونیورسٹی میں طلباء وطالبات کوزیورتعلیم سے آراستہ کررہے ہیں۔

اس موقع پروائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرسلیمان طاہرنے شجرکاری مہم کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے احاطہ میں پودابھی لگایا۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button