رحیم یار خان پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارک باد کا سلسلہ بدستور جاری
رحیم یار خان پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارک باد کا سلسلہ بدستور جاری
رحیم یار خان پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارک باد دینے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس سلسلے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے پریس کلب کا دورہ کیا اور نو منتخب قیادت کو ان کی شاندار کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز قرآنِ پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کی سعادت جنرل سیکرٹری رحیم یار خان پریس کلب میاں سجاد اسلم نے حاصل کی۔
اس موقع پر رانا ناصر (ریل اسٹیٹ اینڈ ڈویلپر)، عمر خان (ریل اسٹیٹ)، رانا فیاض قادر خان (زمیندار)، علی رضا، چوہدری امتیاز (چیئرمین کار ڈیلرز ایسوسی ایشن)، میاں زاہد (زاہد موٹرز) اور محمود خان نے صدر رحیم یار خان پریس کلب ڈاکٹر ممتاز مونس، جنرل سیکرٹری میاں سجاد اسلم اور دیگر نو منتخب عہدیداران سے ملاقات کی اور انہیں مبارک باد پیش کی۔ مہمانوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب کابینہ صحافتی اقدار کے فروغ، صحافی برادری کے مسائل کے مؤثر حل اور پریس کلب کے وقار و مقام میں مزید اضافے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

دوسری جانب سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان میاں وحید ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے بھی اپنے دوستوں کے ہمراہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ریٹائرڈ کیپٹن میاں متین (سابق ڈویژنل انجینئر پی ٹی سی ایل) بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی صدر ڈاکٹر ممتاز مونس، جنرل سیکرٹری میاں سجاد اسلم اور دیگر عہدیداران کو ان کی کامیابی پر دلی مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری میاں سجاد اسلم نے آنے والے تمام دوستوں اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نیک خواہشات اور تعاون پریس کلب کے لیے باعثِ تقویت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رحیم یار خان پریس کلب کو اتحاد، صحافتی آزادی، پیشہ ورانہ اقدار اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود کا مضبوط اور مؤثر مرکز بنایا جائے گاa




