نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام جشن آزادی کیک کاٹنے کی تقریب
14/08/2024Last Updated: 31/08/2024
رحیم یارخان:یہ وطن ہمارے بزرگوں کی انتھک کوششوں اور عظیم قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہواجسے ہم عظیم سے عظیم تر بنائیں گے،
ہم نے اپنے بزرگوں کی پیروی کرتے ہوئے اس ملک کو آگے لے کر چلنا ہے، ہمیں آج کے دن عہد کرنا ہے کہ ہم آپس کی نفرتیں، کدورتیں بھلا کر اس ملک کی سربلندی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔
ان خیالات اظہار نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام جشن آزادی کیک کاٹنے کی تقریب سے بشیر احمد چوہدری،ڈاکٹر ممتاز مونس،شاہد جاوید ،فیاض محمود،میاں فیصل ،احمد اشفاق و دیگر نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے حالیہ معاشی اور سیاسی بحران سے نکلنے کیلئے ہمیں ایسے اقدامات اٹھانے ہونگے جس سے ہمارے ملک کی معیشت دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکے اس کیلئے ہمارے ملک کے ہنر مندوں اور باصلاحیت نوجوانوں کو ہر اول دستے فرض نبھانا ہوگا،
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پریس کلب رحیم یارخان سے جڑنے والے تمام صحافیوں کو اپنی بھرپور صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ملک کی خدمت کرنی ہوگی اسکے ساتھ ساتھ نوجوان صحافیوں کی تربیت کیلئے ورکشاپس کا انعقاد کرنا ہوگا
جس کیلئے نیشنل پریس کلب رحیم یارخان کی انتظامیہ نے ملکی اور صوبائی سطح پر اقدامات اٹھانے شروع کردئیے ہیں،
صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے بہبود فنڈ،تعلیم صحت اور معاشی مسائل کے حل کیلئے جامع پلان تیار کرلیا گیا ہے جس پر بہت جلد عملدرآمد شروع کردیا جائیگا۔
ا س موقع پر عتیق خان،منیر احمد،شیخ عثمان،مشتاق احمد بھٹی ،خرم شہزاد، نعیم چوہدری،اشرف بھٹی،اختر ڈوگر،میاں بابر سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔