الحمدللہ نیشنل پریس کلب رحیم یارخان (رجسٹرڈ)

نیشنل پریس کلب کے اعزاز میں سٹی انجمن تاجران کا ظہرانہ

نیشنل پریس کلب کے اعزاز میں سٹی انجمن تاجران کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا۔

وفد کی قیادت نیشنل پریس کلب کے صدر فیاض محمود خان نے کی، وفد میں جنرل سیکرٹری چوہدری محمد نعیم، فنانس سیکرٹری محمد فیصل، نائب صدر عامر امین، ممبران مجلس عاملہ ملک عرفان الحق، طاہر رحیم شریک تھے۔

ظہرانے کے بعد سٹی انجمن تاجران کے صدر عظمان اصغر چوہدری نے نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ رحیم یارخان کی قیادت کو انکی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پریس کلب واحد ادارہ ہے جو شہر بھر کے مسائل کو مثبت انداز میں اجاگر کر کے ایوان بالا تک پہنچانے کا عزم رکھتا ہے۔

نیشنل پریس کلب کی موجودہ قیادت نے جس طرح کلب کے دیگر ممبران کے لیے کاوشیں کیں اور کلب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی تگ و دو جاری رکھے ہوئے ہیں ہم انہیں سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نیشنل پریس کلب رحیم یار خان کے سلگتے ہوئے مسائل پر جاری کاوشوں کو مزید اچھے اور مثبت انداز میں اجاگر کر کے ہر طبقہ کی آواز بنیں گے۔

سٹی انجمن تاجران کے گروپ لیڈر اسلام نورانی، سینئر نائب صدر چوہدری شوکت علی، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد آصف نے نیشنل پریس کلب اور سٹی انجمن تاجران کے باہمی تعاون کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیا اور ہر قسم کی مثبت سرگرمیوں میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button