قلم کا استعمال ایک فن ہے

قلم کا استعمال ایک فن ہے
دورجدید کی صحافت کے لیے لازمی ہے کہ ہرشخص اپنی تعلیمی اور صحافتی استعداد کو بڑھائے اور جدید ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے صحافتی رموز کو سمجھے
اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ صحافتی فیلڈ میں آنے والے نئے افراد کی صحافت کو انہی خطوط پر استوار کیاجائے اور انکی ٹریننگ ورکشاپس کرائی جائیں۔

صحافت مقدس پیشہ ہے جس کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے ہمیں ہرطرح سے خیال رکھنا ہوگا۔جس طرح کیمرہ یا موبائل پکڑنے والا ہرشخص صحافی نہیں کہلا سکتا اسی طرح صحافتی فیلڈ کو پڑھے اور سمجھے بغیر قلم کا استعمال کرنے والا صحافی نہیں بن سکتا کیونکہ قلم کا استعمال ایک فن ہے ۔
ان خیالات کا اظہار صدر نیشنل پریس کلب فیاض محمود خان نے گزشتہ روز نجی کیفے میں نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں تعارفی اجلاس ،ممبرشپ کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں صحافتی فیلڈ میں داخل ہونے والے نئے افراد کی حوصلہ شکنی کی بجائے انکی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور انہیں صحافتی رموز سے آگاہ کرنے کے لیے انکی تربیتی ورکشاپس بہت ضروری ہیں۔
لہذا ایسے تمام لوگ جو رپورٹنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں یا کیمرہ مین کے طورپر پروفیشن کا آغاز کرتے ہیں ان پر لازمی ہے کہ وہ اس فیلڈ کو اچھی طرح سمجھیں اور انکی باریکیوں پر کام کرنے کے لیے جدید صحافتی ٹولز کا استعمال کریں تاکہ انہیں کسی مقام پر شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر انہوں نے نیشنل پریس کلب (رجسٹرڈ) رحیم یارخان کے تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ تمام لوگ اپنے اپنے عہدہ کو سنجیدگی سے لیں اور کوشش کریں کہ کلب کو اپنا گھر سمجھ کر اسکی بہتری کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کریں۔
کیونکہ اسی میں صحافیوں کی فلاح ہے۔ انہوں نے بتایاکہ بہت جلد نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام صحافیوں کے لیے ایک تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا جارہاہے جس میں تمام دوستوں کی شرکت یقینی ہونی چاہیے تاکہ ہم جدت کو اپنا کر اپنے پروفیشن میں مزید بہتری پیداکرسکیں۔
دریں اثناءانہوں نے تمام نومنتخب عہدیداروں سے بھی مختلف تجاویز لیں اور ان پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔
تقریب کے شرکاء
منعقدہ تقریب میں نائب صدر محمد ظفر خلجی، فنانس سیکرٹری محمد فیصل، انفارمیشن سیکرٹری اظہر حسین، جوائنٹ سیکرٹری نورالحق، ایگزیکٹو ممبران ڈاکٹر ناصراقبال امتی، جام خالد محمود، طاہر اسلم کمبوہ، جام ربنواز،ممبر جام عاشق حسین جھلن، ایسوسی ایٹ ممبرز محمد شفیق مرزا، عمران سہیل، محمد عثمان مرزا سمیت محمد شہزاد ، شہزادحسین ودیگر شریک تھے۔