اغوا برائے تاوان کی تشویشناک صورت حال

اغوا برائے تاوان کی تشویشناک صورت حال

استحکام پاکستان پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ضلع رحیم یار خان میں اغوا برائے تاوان کی تشویشناک صورت حال پر راست اقدام اٹھانے کی اپیل کر دی ہے

 نیشنل پریس کلب کے وفد کا صدر فیاض بلوچ کی قیادت میں استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی صدر رانا راحیل احمد کے ہمراہ گروپ فوٹو
نیشنل پریس کلب کے وفد کا صدر فیاض بلوچ کی قیادت میں استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی صدر رانا راحیل احمد کے ہمراہ گروپ فوٹو

مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب پولیس کے شیر دل آفیسر لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کو فوری طور پر ڈی پی او رحیم یار خان تعینات کیا جائے،

یہ مطالبہ استحکام پاکستان پارٹی رحیم یار خان کے ضلعی صدر رانا راحیل احمد خان نے نیشنل پریس کلب رحیم یارخان کے عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،

نیشنل پریس کلب کے صدر فیاض بلوچ کی سرکردگی میں منتخب عہدیداران نے ظہرانہ میں شرکت کی، یاد رہے کہ ڈی پی اور احمد محی الدین آج کل چکوال میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعینات ہیں،

اس سے قبل وہ ڈیرہ غازی خان اور منڈی بہاوالدین سمیت پنجاب کے کئی اہم اضلاع میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور جس ضلع میں بھی جاتے ہیں عوام کے دلوں کی دھڑکن بن جاتے ہیں۔

رانا راحیل احمد خان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او رحیم یار رضوان عمر گوندل کو ان کی کس کارکردگی کی وجہ سے دوبارہ اس حساس ضلع میں بھیجا گیا یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے

کیونکہ ان کے سابق دور میں اغواء برائے تاوان میں ملوث ایس ایچ اوز کے مخصوص گروپ کی سرپرستی کے ذریعے صورتحال میں عارضی اور مصنوعی بہتری لانے کے سوا کوئی کام نہیں کیا گیا اور انتہائی بری شہرت کے حامل ایس ایچ اوز نے ڈی پی او کی بھر پور سرپرستی ملنے پر سرحدی اور کچہ ایریاز میں کروڑوں روپے کی لوٹ مار کی،

عوامی پارلیمنٹ

رانا راحیل احمد خان نے کہا کہ رحیم یارخان کے عوام اغواء برائے تاوان ، چوریوں، ڈکیتیوں اور قبضہ گروپ سرگرمیوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور عوامی پارلیمنٹ کے بانی چیئرمین علامہ عبد الرؤف ربانی کی قیادت میں آل پارٹیز پلیٹ فارم سے اس جدوجہد کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا،

تنظیمی دورہ

رانا راحیل احمد خان نے بتایا کہ استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے صدر رانا نذیر احمد خان اسی ہفتے رحیم یارخان کا تنظیمی دورہ کریں گے اور دوران تحصیل رحیم یارخان اور تحصیل لیاقت پور کے پارٹی عہدیداروں کا اعلان کریں گے،

انتخابی چنائو

رانا راحیل احمد خان نے بتایا کہ صادق آباد اور خانپور کے تحصیل عہدیداران کا انتخاب عمل میں آچکا ہے، چاروں تحصیلوں میں عہدیداروں کا تقرر مکمل ہونے کے بعد ضلعی ورکرز کنونشن منعقد کیا جائے گا جس میں مرکزی صدر وفاقی وزیر سرمایہ کاری، نجکاری و مواصلات عبد العلیم خان کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button