الرحمن ویلفیئرفاؤنڈیشن اور ایپکا کے دفتر کی افتتاحی تقریب
رحیم یارخان: آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹریٹ اور الرحمن ویلفیئرفاؤنڈیشن کے دفتر کی افتتاحی تقریب‘ کینڈا سے آئے پاکستانی عالم دین پیرسیدبدیع الدین سہروردی اور سیدناصر گیلانی نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔
اس موقع پر اپیکا کے ضلعی جنرل سیکرٹری ندیم خان درانی‘ اپیکا میونسپل کمیٹی یونٹ کے صدر وحیدسردار‘ محکمہ انہار یونٹ کے صدر جام رمضان‘ ایجوکیشن یونٹ کے صدر عمراعجازوڑائچ‘ ڈی سی آفس یونٹ کے صدر تنویرشاکر‘ ایپفکا کے صدر ارشد،ودیگر اپیکاعہدیداران نے مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کئے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالم دین پیر سید بدیع الدین سہروری‘ سید ناصر گیلانی‘الرحمن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر حفیظ خان نے خطاب کرتے ہوئے الرحمن ویلفیئرفاؤنڈیشن کے اغراض ومقاصد بارے آگہی فراہم کی۔
انہوں نے بتایا الرحمن فاؤنڈیشن فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر کام کررہی ہے‘ فاؤنڈیشن کی جانب سے غریب مستحق بچیوں کی اجتماعی‘ تعلیم‘ فری میڈیکل کیمپس‘ ایمبولینس سروس سمیت دیگر فلاحی کام کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز بھی صادق آباد میں فاؤنڈیشن کی جانب سے 300غریب بچیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں بچیوں کو تقریباً 3لاکھ روپے فی جوڑا جہیز‘ باراتیوں کیلئے کھانے کا اہتمام کیاگیا۔
الرحمن ویلفیئرفاؤنڈیشن کے ڈائریکٹرحفیظ خان نے بتایا کہ کینڈا میں پاکستانی عالم دین پیرسیدبدیع الدین سہروردی‘ سیدناصرگیلانی اور دیگر دوست فاؤنڈیشن کیلئے بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں
جن کے تعاون سے فلاحی کام جاری وساری ہیں۔ انہوں نے اپیکا کے مرکزی صدر چوہدری بوٹا عابد‘ ضلعی جنرل سیکرٹری ندیم خان درانی اور دیگر عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری بوٹا عابد نے ہمیشہ الرحمن ویلفیئرفاؤنڈیشن کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں ہیں اور اب اپیکا کے ساتھ الرحمن ویلفیئرفاؤنڈیشن کا دفتر بناکر عملی طور پر ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔