پاکستان نیوز ایجنسی اینڈ پرنٹنگ پریس اور نیشنل پریس کلب کے مابین ایم او یو سائن
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نیشنل پریس کلب رحیم یارخان کا صحافیوں کی فلاح وبہبود میں انقلابی قدم، ، صدر پریس کلب فیاض محمودخان کی کاوشوں سے پاکستان نیوز ایجنسی اینڈ پرنٹنگ پریس اور نیشنل پریس کلب کے مابین ایم او یو سائن ، رجسٹرڈ میڈیا پرسنز کے والدین سمیت انکے بچے مفت تعلیمی اور طبی سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے۔
میڈیاپرسنز اپنے بچوں کے لیے جہیز فنڈ اور سکالر شپ حاصل کرسکیں گے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستان نیوز ایجنسی اینڈ پرنٹنگ پریس نے نیشنل پریس کلب رحیم یارخان کے ساتھ ایک ایم او یو سائن کیا ہے
جس کے تحت نیشنل پریس کلب سے ایجنسی میں رجسٹرڈ ہونے والے ممبرز کے والدین اور انکی فیملی کو ناصرف جہیز فنڈ کی سہولت دستیاب ہوگی بلکہ حادثاتی فنڈزمع پنشن ،چھٹی ،ڈیتھ گرانٹ، تعلیمی گرانٹ سے مستفید ہوسکیں گے۔
اس سلسلہ میں گزشتہ دنوں سوشل سیکورٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر صہیب مزاری نے ایک غیر رسمی میٹنگ میں سوشل سیکورٹی میں رجسٹریشن کی اہمیت، اغراض و مقاصد اور رجسٹرڈ افراد کو پہنچنے والے فوائد بارے تفصیلاً آگاہ کیا۔
جس سے متاثرہوکر نیشنل پریس کلب کے صدر فیاض محمود خان نے اپنے کلب ممبران کی رجسٹریشن بارے کاوشیں شروع کردیں اور بالآخر پاکستان نیوز ایجنسی اینڈ پرنٹنگ پریس انتظامیہ سے ایم او یو سائن کرانے میں کامیاب ہوگئے۔
اس حوالے سے نیوز ایجنسی نے مزید بریف کیاکہ سوشل سیکورٹی میں رجسٹریشن کے عمل میں اہل ایسے افراد ہونگے
جو لیبر ایکٹ کے تحت ورکرز کیٹیگری میں فال کریں گے۔ دیگر کسی آفیسرز عہدہ کے افراد ان سہولیات سے فائدہ نہیں اٹھاسکیںگے۔