نیشنل پریس کلب کی موبائل ایپ انسٹال کریں

 

ڈاون لوڈ کریں

ملکی ترقی کا راز ہنرمندی میں ہے بنیادی تعلیم کے ساتھ ہنرمندی ضروری ہے

رینجرز انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں طلبا و طالبات ہنرمندی کی جدید تعلیم حاصل کررہے ہیں

ملکی ترقی کا راز ہنرمندی میں ہے بنیادی تعلیم کے ساتھ ہنرمندی ضروری ہے

ان خیالات کا اظہار رینجرز انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے پرنسپل فرحان عامر نے نیشنل پریس کلب

کے صدر فیاض محمود خان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ہنرمندی

ان کا کہنا تھا کہ ہنرمندی کے بغیر تعلیم سے فائدہ بہت کم لوگ حاصل کرپاتے ہیں جبکہ ہنرمند افراد اپنی

تعلیم اور ہنرمندی سے کامیابیوں کا پہاڑ سر کرلیتے ہیں۔ اسی لیے ضروری ہے کہ بنیادی تعلیم کے ساتھ

ساتھ ہنرمندی پر بھی توجہ دی جائے کیونکہ فی زمانہ تعلیمی ادارے صرف بیروزگاروں کی فیکٹریاں رہ گئی

ہیں۔ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیے نوکریوں کے لیے دربدر گھومتے نظر آتے ہیں جبکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ

اور ہنرمند نوجوان ملکی ترقی میں ہاتھ بٹاتے نظر آتے ہیں۔ ایسے نوجوان ناصرف ملک کا فخر ہیں بلکہ اپنے

خاندان کے لیے بھی مثال بنتے ہیں۔

پرنسپل رینجرز انسٹی ٹیوٹ فرحان عامر ، صدر نیشنل پریس کلب فیاض محمود، عہدیداران اظہر حسین، جام خالد کا میٹنگ کے بعد گروپ فوٹو

انہوں نے مزید کہا کہ رینجرز انسٹی ٹیوٹ میں ہنرمندی کے مختلف اور جدید کورسز کرائے جارہے ہیں جن

کی نہایت ہی معمولی فیسز ہیں جبکہ یہی جدید کورس پرائیویٹ ادارے بھاری فیسز لیکر کراتے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ متعدد کورسز آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں جبکہ کچھ فری کورسز ستمبر میں

اننائونس ہونے پر شروع کرائے جائیں گے ۔

ان فری کورسز میں طلبا وطالبات کو وظیفہ بھی دیا جاتا ہے لہذا ایسے افراد جو اپنے بچوں کی بھاری فیسز

ادا نہیں کرسکتے انہیں چاہیے کہ وہ رینجرز انسٹی ٹیوٹ  میں اپنے بچوں کو داخل کرائیں جہاں پر ایک منظم

تعلیمی ماحول اور سیکورٹی سے طلبا اپنے آپ کو ذمہ دار شہری بنانے میں فعال کردار ادا کرسکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ صحافتی اداروں سے منسلک افراد بھی اس آفر سے بھرپور فائدہ

اٹھاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ منعقدہ میٹنگ میں نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ کے انفارمیشن سیکرٹری اظہر

حسین چوہدری اور ایگزیکٹو ممبر جام خالد محمود بھی شریک تھے۔

ڈسپلن

رینجرز انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن رحیم یارخان ضلع میں ایک منظم اور بااعتماد ادارہ ہے جہاں پر طلبا وطالبات کو معاشرہ کا مفید شہری بنانے پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button