نیشنل پریس کلب کی موبائل ایپ انسٹال کریں

 

ڈاون لوڈ کریں

ڈاکٹرز کے لیے ایچ پی وی ویکسین کمپین کے حوالے سے سیشن

امیر فیصل

رحیم یارخان(امیر فیصل ) سی ای او ہیلتھ کانفرنس روم میں ڈاکٹرز کے لیے ایچ پی وی ویکسین کمپین کے حوالے سے اورینٹیشن سیشن منعقد کیا گیا

جس میں پیڈز وارڈ اور گائنی وارڈز کی ڈاکٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر لیاقت چوہان صاحب ڈی ایچ او ایم ایس نے تمام پارٹیسپنٹس کو ویلکم کہا اور ڈاکٹر صالح احمد ڈی ایچ او پریونٹی سروسز نے تمام ڈاکٹرز کو بتایا کہ ایچ پی وی ویکسین انتہائی موثر ویکسین ہے جو کہ خواتین میں سروائیکل کینسر کی روک تھام کے لیے بڑی مفید ثابت ہوئی ہے

دنیا میں بہت سارے ممالک اس ویکسین سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں ۔15 ستمبر سے 27 ستمبر تک ایچ پی وی ویکسین کیمپین جاری رہے گی

جس میں نو سال سے بڑی اور 15 سال سے کم عمر تمام بچیوں کو ویکسین لگائی جائے گی تاکہ ہماری بچیاں صحت مند اور محفوظ رہیں

اس سلسلے میں ڈاکٹرز کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے یہ ویکسین انتہائی محفوظ ہے اور اس کے حوصلہ افزا نتائج ہیں

تمام ڈاکٹر سے گزارش ہے کہ اپ اس بارے میں عوام کے اندر شعور اجاگر کریں اور اپنے طور پر اگاہی مہم کا حصہ بنے

ایچ پی وی ویکسین،خواتین میں سروائیکل کینسر

اس موقع پر شعبہ اطفال شیخ زید ہاسپٹل پروفیسر جمال انور صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کے لیے بہت بڑی سہولت ہے یہ انتہائی مہنگی ویکسین ہے جسے گورنمنٹ مفت فراہم کرے گی

عوام سے اپیل ہے کہ زیادہ سے زیادہ اس ویکسین سے استفادہ حاصل کریں اس موقع پر ڈبلیو ایچ او سے ڈاکٹر فراز چوہدری صاحب اور ڈاکٹر مظہر حسین صاحب فوکل پرسن ایچ پی وی ویکسین کمپین بھی موجود تھے۔

تمام ڈاکٹر صاحبان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اگاہی پروگرام کا حصہ بنیں گے اور اس کمپین کو کامیاب کریں گے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button