نیشنل پریس کلب کے وفد نے سی ای او ہیلتھ آفس کا دورہ کیا۔
نیشنل پریس کلب رحیم یار خان کے وفد نے سی ای او ہیلتھ آفس کا دورہ کیا۔ وفد کا استقبال ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لیاقت چوہان نے کیا اور انہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پرائیویٹائزیشن پالیسیز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر غضنفر شفیق ویڈیو لنک پر میٹنگ میں مصروفت کے باعث ڈاکٹر لیاقت چوہان نے انکی نمائندگی کی۔
وفد کی قیادت صدر فیاض محمود نے کی جبکہ وفد میں ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر ناصر اقبال امتی، ممبر امیر فیصل علی خان اور کیمرہ مین مصطفی فیصل سمیت محمد مدنی شریک تھے۔
اس دوران وفد نے آفس میں موجود اکاؤنٹس آفیسر اوم پرکاش، ڈرگ انسپکٹر پنو رام اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ رفاقت علی سے بھی تعارفی ملاقات کی۔

مزید براں، صدر ایپکا ہیلتھ یونٹ ڈی ایچ اے وقاص الحق اور جنرل سیکرٹری وقار نیازی سے بھی وفد کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ترنڈہ محمد پناہ سے تعلق رکھنے والے "میرا پاکستان” کے نامہ نگار محمد مدنی بھی موجود تھے۔




